21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کا فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد سندھ کا دورہ
Mon, 28 Jun , 2021
3 years ago
25 جون 2021 بروز جمعہ عصر کے وقت جانشین امیر
اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد
سندھ کا دورہ فرمایا۔
عصر کی
نماز کے بعد کم و بیش 7 مدنی منیوں (بچیوں) کی رسم
بسم اﷲ شریف ہوئی جنہیں
جانشین امیر اہل سنت نے بسم اﷲ شریف پڑھائی پھر حیدرآباد
کابینہ کے جامعۃالمدینہ، مدرستہ المدینہ ،
دارالمدینہ، مدرستہ المدینہ بالغان کی
مجلس ناظمین اور اساتذہ کرام کیساتھ ساتھ دورہ حدیث شریف کے طلبائے کرام کی تربیت
کا سلسلہ ہوا ۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔
نماز عشاء
کے بعد 10 خوش نصیب عاشقان رسول کا جانشین
امیر اہل سنت نے نکاح پڑھایا اور نکاح میں شریک تمام عاشقان رسول کو امیر اہل سنت
کا مرید کرنے کے لئے بیعت کروائی اور اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ۔