21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کا خیرپور میرس کابینہ کا دورہ
Mon, 28 Jun , 2021
3 years ago
جانشین امیر
اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
27 جون 2021ء بروز اتوار خیرپور میرس کابینہ کا دورہ فرمایا جہاں ذمہ داران سے دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی
مشورہ فرمایا اور ان کی تربیت فرمائی۔اس موقع پر جانشین امیر اہل سنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔ اس موقع پر 4 اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ اور 13
اسلامی بھائیوں نے ایک ماہ کے مدنی قافلے
میں سفر کرنے کی نیتیں کیں جبکہ 29 اسلامی بھائیوں نے مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھانے
کی اور 68 اسلامی بھائیوں نے روزانہ 2 گھنٹے 12 دینی کاموں کو دینے کی نیتیں پیش کیں۔