جانشین امیر اہلسنت نے میر پور خاص میں تین اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا

19
نومبر 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے میر پور خاص میں تین اسلامی بھائیوں کا نکاح
پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی
دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
میر واہ گور چانی سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ،
جانشین امیراہلسنت نے بیان فرمایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19نومبر 2021ء کو میر واہ گور چانی سندھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شر کا کو مدنی
قافلے میں سفر کرنے اوررسالہ نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 20 نومبر 2021ء کو ڈگری سندھ میں دینی حلقے کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی عاشقان رسول، جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو بڑھ چڑھ کر
12 دینی کاموں میں شرکت کرنے، مدنی قافلے سفر کرنے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
جھڈو سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، جانشین
امیراہلسنت نے بیان فرمایا
.jpg)
20
نومبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جھڈو سندھ میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کونمازوں کی
پابندی کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
کوٹ غلام محمد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد، جانشین
امیراہلسنت نے بیان فرمایا
.jpg)
21
نومبر 2021ء بروز اتوار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوٹ غلام محمد میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مقامی شخصیات نے
شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور رسالہ ”نیک اعمال“ پر عمل کرتے ہوئے زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت نے کوٹ غلام محمد میں دو اسلامی بھائیوں
کا نکاح پڑھایا
.jpg)
21
نومبر 2021ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی
مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کوٹ غلام محمد میں دو اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری
مدنی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی
دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت نے فیضان مدینہ کراچی میں11 اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا
.jpg)
10
نومبر 2021ء کی شب ہونےوالے مدنی مذاکرے کے بعد نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 11
اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔ حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارکباد دی
اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام جیکب آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام، تاجران، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے
سے بریفنگ دیتے ہوئے انہیں عملی طور پر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کندھ کوٹ ضلع کشمور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں علمائے کرام، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید
رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے اجتماع
سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
دربار
عالیہ ویہر شریف تحصیل سیہون شریف میں جانشین امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی کی حاضری ہوئی جہاں انہوں نے آغا فقیر محمد جان نقشبندی اشرفی صاحب کے
آستانے میں ان سے ملاقات کی اور دعا فرمائی۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے قبلہ حضرت
خواجہ فقیر محمدنقشبندی المعروف رہنمائے سالکین اور خواجہ مخدوم محمد اشرف نقشبندی
المعروف مصلی دہنی رحمۃ اللہ علیہما کے مزارات پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے فاتحہ
خوانی کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
.jpg)
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی 24 اکتوبر 2021ء کو لاڑکانہ زون میں تشریف
آوری ہوئی جہاں انہوں نے مدنی حلقے میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس
مدنی حلقے میں لاڑکانہ زون کے ذمہ داران دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول بھی
شریک تھے۔آخر میں جانشین امیر اہلسنت نے
ایک بزرگ اسلامی بھائی کے سرپر عمامہ سجایا اور عاشقان رسول سے ملاقات کی۔
قاسم آباد کے مدنی حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی عبید رضا عطاری
کا بیان

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2021ء کو قاسم آباد جامشورو کابینہ حیدر آباد ریجن
میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دینی
حلقے میں جانشین امیر اہلسنت حاجی
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود
تھے۔