بانیِ دعوتِ اسلامی کے گھر مفتی قاسم عطاری اور مفتی علی اصغر عطاری شجرکاری مہم میں حصہ لےرہےہیں
اِن دنوں دعوتِ اسلامی کا ایک نعرہ ملک بھر میں گونج رہا ہے۔ وہ ہے ” پودا
لگانا ہے درخت بنانا ہے “
FGRF کے
تحت اس شجر کاری مہم کا افتتاح 30 جولائی
کو امیرِاہلِ سنت نے اپنے گھر پودا لگاکرکیا
جس کے بعد یکم اگست کو کراچی کے علاوہ ملک بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئے۔ ایک رپورٹ کےمطابق دولاکھ 53 ہزار 432 پودے صرف دعوتِ
اسلامی کے ایک شعبے مدارس المدینہ بوائز پاکستان کے بچوں کی جانب سے پاکستان بھر
میں لگائے گئے ۔ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔
ترجمان دعوتِ اسلامی کے مطابق دعوتِ اسلامی کا
اگست کے مہینے میں پاکستان بھرمیں 26 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ٹارگٹ ہے۔
اسی سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہکے گھر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے FGRF کے
تحت شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا
لگایا۔
امیر اہل سنت کے گھر میں ہونے والی اس شجرکاری کےمفتی علی اصغر عطاری نے اپنے سوشل میڈیا پر
ایک تحریر اپلوڈکی ہے جسے بعینہ یہاں درج ذیل کردیا گیا ہے۔
”صبح سویرے سوہنے مرشد کریم کی برکتیں نصیب ہوئی
“
دعوت اسلامی نے جو شجر کاری کی مہم شروع کی ہے
آج امیر اہل سنت کے گھر کے باہر پودا لگانے کی سعادت نصیب ہوئی
اس مختصر تقریب میں امیر اہل سنت نے اکرام
فرماتے ہوئے اپنے گھر پر پودا لگوا کر اس مہم میں ہمیں بھی عملی طور پر حصہ لینے کا موقع عطا فرمایا
امیر اہل سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری
دامت برکاتہم العالیہ
نگران شوری مولانا حاجی عمران عطاری
اور
قبلہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی قاسم صاحب نے اور راقم الحروف نے پودا لگایا۔
اس کے علاوہ قبلہ مفتی قاسم صاحب نے اس موقع پر
درخت لگانے کے فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسائل بھی بیان فرمائے۔
اگر آپ کا زمین کا گھر ہے اور گلی ایسی چوڑی ہے
کہ پودا لگایا جاتا ہے(قانونی یا عرفی طور پر ممانعت نہیں ہے ) تو آپ اپنے گھر کے
باہر پودا ضرور لگائیں پھر اس کی نگہداشت کر تے ہوئے اسے درخت بھی بنائیں بڑے شہروں میں فلیٹ میں رہنے والے اتنے مواقع
نہیں پاتے لیکن آپ دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے FGRF کے
تحت مختلف پارکوں اور عوامی مقامات پر پودے لگا سکتے ہیں، اس کے لئے FGRFکے مقامی ذمہ داران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
#پودا لگانا ہے
درخت بنانا ہے ان شاء اللہ عزوجل
طالب دعا مفتی علی
اصغر
25 ذو الحجہ 1441
4 اگست 2021