عرس خاتون جنت
بی بی فاطمہ کے موقع پر امیر اہل سنت کے گھر نیاز کا اہتمام
3 رمضان
المبارک 1442ھ کی شب بمطابق 15 اپریل 2021ھ کو امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی رہائش گاہ پر حضرت سیدتنا خاتون جنت بی بی
فاطمۃ الزہراء رضی
اللہ عنہا اور مفتی احمد یار خان
نعیمی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم عرس کے
موقع پر ایصالِ ثواب اور نیازکا اہتمام
کیاگیا۔
اس موقع پر امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے شانِ فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی روایت بیان
کرتے ہوئے فرمایا کہ”رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم نے ارشاد فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا تو ایک
منادی (یعنی اعلان کرنے والا) نداء (یعنی اعلان کریگا) اے اہل
مجمع اپنی نگاہیں جھکالوتاکہ حضرت فاطمہ بنت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم وَ رضی اللہ عنہا پُل
صراط سے گزریں۔ (الجَامِعُ
الصَّغِیرمَعَ فِیضُ القَدِیر ج1،
ص 945، الحدیث 228)