21 شوال المکرم, 1446 ہجری
7جماد ی الاولیٰ1442ھ بمطابق 21 جنوری 2021ء
کی شب امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بیرونِ
ملک روانہ ہوگئے۔
روانگی
کے وقت امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا جس
میں آپ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ”حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ عنہ کا بیان
ہےکہ اللہ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آگے چلتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا کیا تم
اس کے آگے چل رہے ہو جو تم سے بہتر ہےکیا تم نہیں جانتے کہ نبیوں، رسولوں کے بعد
ابو بکر سے افضل کسی شخص پر نہ تو سورج طلوع ہوا اور نہ غروب ہوا“۔(فضائل الخلفاء لابی نعیم، ص38، حدیث:10)
صَلُّوْا
عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد