4اگست 2020ء کو امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےنگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ صحرائے مدینہ ٹول پلازہ کراچی کا دورہ کیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےصحرائے مدینہ میں مرحوم نگران شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری، مفتیِ دعوت اسلامی محمد فاروق عطاری، رکن شوری حاجی زم زم عطاری اور اپنی ہمشیرہ رحمۃ اللہ علیہم کے مزار پر جاکر ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صحرائے مدینہ میں قائم کھال گودام کا وزٹ کیا اور کھال گودام میں موجود اسلامی بھائیوں کو عیدی بھی دی۔


صاحبزادہ  عطار مولاناحاجی عبیدرضاعطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی وبا کورونا میں مبتلا مریضوں کی مدد کرنے کے لئے پلازمہ دینے کے سلسلے میں کراچی کے نجی اسپتال میں اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا۔ صاحبزادہ عطار کے ہمراہ رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے بھی اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرایا۔اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ عطارنے اسپتال میں موجود عملے اوردیگر اسلامی بھائیوں کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں بیعت بھی کروائی اور مدنی چینل کے ناظرین کو بھی اپنا اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے کی ترغیب دلائی۔


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ ”دلوں کی رات“ آج رات براہ راست نشر کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ناظرین کو اپنے قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائیں گےاور عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دینگے۔عاشقان رسول اپنے اپنے گھروں پر مدنی چینل کےذریعے ضرور بالضرور شرکت کریں۔ 


جانشین عطار حاجی  مولانا عبید رضاعطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی اسلام آباد ریجن کے شہر راولپنڈی میں تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو خون فراہم کرنے والے فلاحی ادارے کے آفتاب حسین (چیف ایڈمنسٹریٹر ایئرمارشل جنرل ریٹائرڈ) نے صاحبزادہ عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ آفتاب حسین نے موجودہ صورت حال میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئےفلاحی ادارے کو دیئے جانے والے خون کے عطیات پر اظہار تشکر کیا اور دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کو خوب سراہا۔صاحبزادہ عطار مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے آفتاب حسین کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی نے کی دعوت دی اور کتاب ”سیرت مصطفیٰ“ تحفے میں پیش کی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


18جون 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی ”وہ اعمال جن سے حج کا ثواب ملتاہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے ملاحظہ کرتے ہیں۔


پچھلے دنوں میر پور کشمیر میں حاجی محمد اشرف کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیاتھا۔

اسی سلسلے میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِینے نگران میر پور زون و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم کی رہائش گاہ پہنچے ۔ جہاں انہوں نے حاجی محمد اشرف مرحوم کے بیٹے غلام یاسین، امانت اور پوتے محمد عبید سے تعزیت کی ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا جس میں جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے حاجی محمد اشرف مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مرحوم کے لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


مدنی چینل کا ایک بہت ہی پیارا سلسلہ ”آداب زندگی“پاکستان وقت کے مطابق ہربدھ کی رات 8:00 بجے شروع ہوجاتا ہے۔ جس میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی زندگی سنت رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور شرعی تقاضوں کے مطابق گزارنے کے متعلق گفتگو فرماتے ہیں۔

عاشقان رسول اس سلسلے کو لازمی دیکھیں اور اپنی زندگی کو اچھے آداب کے ساتھ گزارنے کی کوشش کریں۔


سوشل میڈیا صارفین کے لئے خوشی کی خبر آگئی، بانیِ دعوتِ اسلامی کافی دنوں بعد اپنے سوشل میڈیا کے اپنے آفیشل اکاؤنٹس پر لائیو آرہے ہیں، امیرِ اہلِ سنت 15 جون 2020ء کی شب 10:30 بجے  لائیو تشریف لائیں گے۔ اس دوران کمنٹس میں آنے والے سوالات کے جوابات بھی ارشاد فرمائیں گے۔ اگر آپ بھی کرنا چاہتے ہیں امیر اہل سنت سے بات چیت ! تو کمنٹس کرکے اپنے مطلوبہ سوال کا جواب حاصل کرسکتے ہیں۔

Facebook Page

https://www.facebook.com/IlyasQadriZiaee

YouTube Page


مدنی چینل کا مقبول عام سلسلہ”دلوں کی راحت“ اب ہفتے میں  دو دن ہوگا۔ ہر جمعہ اور اتوار کی شب 9:30 بجے جبکہ ہر ہفتے کو رات 9:30 بجے مدنی چینل پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔


جانشین امیر اہل سنت ابو اسید مولانا عبید عطا ری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بڑے شہزادے ہیں ۔17شوال المکرم 1400ھ 31 اگست 1980میں آ پ کی ولادت کراچی میں ہوئی ۔آپ کو نام احمد جبکہ عرف عبید رضا ہے ۔آپ کی کنیت ابو اسید ہے۔جانشین امیر اہل سنت کے اوصاف بزرگا ن دین کے اسلا ف کی یاد دلاتے ہیں۔ قفلِ مدینہ، دورانِ گفتگو مسکراہٹ، خوش اخلاقی اورلباس میں سادگی آپ کے چند نمایاں اوصاف ہیں۔جانشین امیر اہلسنت کی عادت ہے کہ حتی الامکان نہ صرف نگاہیں نیچی رکھتے ہیں بلکہ بِلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنےسے بچتے ہوئے آنکھوں کے قفلِ مدینہ کی ترکیب فرماتے ہیں۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تربیت کے نتیجے میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ آپ بچپن ہی سے نمازوں کے پابند ہیں۔

فضل رب عَزَّوَجَلَّ سے خدمت دین اور احکام شریعہ سیکھنے کی غرض سے جانشین امیر اہلسنت حاجی مو لانا عبید رضا عطا ری مد نی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سال 2005 میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ سے درسِ نظامی یعنی عالم کورس مکمل کیا۔سنتوں کی خدمت میں اپنے والد محترم اور لاتعداد عا شقا ن رسول کے پیر و مرشد امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلا ح کی کوشش کرنی ہے“ مد نی مقصدکے تحت جانشین امیر اہل سنت نے پاکستان سمیت ہند، نیپال، سری لنکا، جرمنی ، اسپین، ساؤتھ افریقہ، بنکاک، کینیا، عمان، عرب شریف وغیرہ کئی ممالک میں سنتوں بھرے بیانات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں سفر فرمایا۔

آپ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے گی11ربیع الاٰخر 1437ہجری بمطابق22 جنوری 2016 ء کو مدنی مذاکرے کے دوران آپ کو اپنے سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ اس موقع پر امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پرمضبوطی کے ساتھ کاربند رہنے اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ماتحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی۔

یاد رہے کہ کراچی میں ہونے کی صورت میں جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی بروز بدھ اور اتوار کے دن عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عصر تا مغرب عام ملاقات فرماتے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی بھی شامل ہوکر جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی صحبت کا فیض پاتے ہیں ۔


7جون 2020ء بروز اتوار مدنی چینل پر سلسلہ ”دلوں کی راحت“براہ راست نشر کیا گیا۔ اس پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ ومولانا عبدالحبیب عطاری نے شرکت کی۔

دوران سلسلہ صلوٰۃ التوبہ ادا کی گئی ۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا توبہ کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہنا تھا کہ توبہ کرنے والا اپنے گناہ پر نادم (شرمندہ ) ہو اس کے بعد اللہ رب العزت کی بارگاہ میں معافی مانگے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کرے۔

اس سلسلے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کرونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

عاشقان رسول نے بذریعہ کال ”دلوں کی راحت“ سلسلےکو خوب سراہااور اپنے سوالات کئے جن کے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابات ارشاد فرمائے۔


کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے سبب اس وبا سے نجات کے لئے آج 07جون2020ء بروز اتوار”دلوں کی راحت پروگرام“ میں رات 10 بجے اذان کا سلسلہ ہوگااس کے بعد ”صلوۃالتوبہ “اور” اجتماعی توبہ“ کا سلسلہ ہوگا۔آخر میں امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ” خصوصی دعا “فرمائیں گے۔

یہ سلسلہ مدنی چینل اور دعوت اسلامی کے سوشل میڈیاکے پیجز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے مدنی التجا ہے کہ اس سلسلے کو ضرور دیکھیں اوراجتماعی توبہ و دعا میں شامل ہوں۔