دعوتِ اسلامی کی جانب سے شب برات کی ٹرانسمیشن کا آغاز 8 اپریل 2020ء کو شام 6:00 بجے مدنی چینل پر براہِ راست ہوجائے گا ۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سلسلہ دلوں کی راحت میں شب برات کی ٹرانسمیشن کا شیڈول بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 8 اپریل کو 6 بجے مدنی چینل سے لائیو نیکی کی دعوت، ذکر و اذکار اور توبہ و دعا کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس کے بعد مغرب کی نماز اور چھ نوافل پڑھنےکا سلسلہ ہوگا۔

رات 10:00 بجے تلاوت ، نعت اور سنتوں بھرے بیان، نعت و مناجات وغیرہ کا سلسلہ ہوگا اور کم و بیش 12:00 بجے دعا کا سلسلہ ہوگا۔

خاص بات یہ کہ شب برات کی رات ہونے والی اکثر ٹرانسمیشن امیر اہل سنت کے گھر میں موجود اس کمرے میں ہوگی جہاں نبی پاک علیہ السلام سے منسوب نعلِ پاک اور موئے مبارک و دیگر تبرکات جلوہ فرماہیں، اس کمرے سے نشریات کا سلسلہ ہوگا۔

یاد رہے! ملکی حالات کے پیشِ نظر دعوتِ اسلامی کے تحت شب برات کے اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں نہیں ہوں گے۔ تمام اسلامی بھائی اپنے اپنے گھروں میں رہتے ہوئے مدنی چینل کے ذریعے بیان و دعا میں شریک ہوں۔

https://web.facebook.com/maulanaimranattari/videos/1837886189675032/