شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر شرکائے قافلہ جدہ ایئرپورٹ پہنچ کر نمازِ عصر استاذالحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی کی امامت میں ادا کررہے ہیں۔ یاد رہے بانیِ دعوتِ اسلامی فریضۂ حج ادا کرنے کے لئے کل یعنی 3 اگست 2019ء کو مکۂ مکرمہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً پہنچ چکے ہیں اور آپ کے ہمراہ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری، اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، محمد اطہر عطاری اور استاذالحدیث مولانا محمد حسان عطاری مدنی سمیت کئی خوش نصیب عاشقانِ رسول چل مدینہ کے مدنی قافلے میں شریک ہیں۔