جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےبلوچستان کے ضلع صحبت پور میں سابق سینئر بیورو کریٹ بلوچستان کے قبائلی رہنما و چیف سردار ڈاکٹر شعیب احمد خان گولہ سے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کا تعارف پیش کیا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دینی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔