21 شوال المکرم, 1446 ہجری
جانشین امیر اہلسنت کی سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی میں مختلف
شخصیات سے ملاقاتیں
Wed, 29 Dec , 2021
3 years ago
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں
چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی، وڈیرہ میاں خان مندرانی، حاجی ہیبتان خان
ہمدانی، امام بخش خان بگٹی، بابوامان اللہ بگٹی، ایڈمن محمد رضوان بگٹی سے ملاقات
کی۔
جانشین
امیراہلسنت نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے، سنت کے
مطابق زندگی گزارنے اور دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں چیف آف مندرانی وڈیرہ محمد بخش خان بگٹی نے جانشین امیر اہلسنت کو بلوچستان کی
روایتی پگڑی بھی پہنائی۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری اور شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمدوقار عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجودتھے۔