14 اگست 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ کے عاشقان رسول سمیت مختلف ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


13 اگست 2022ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم درجہ دورۃ الحدیث شریف میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں دورۃ الحدیث شریف اور تخصص کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ طلبائے کرام نے جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی اور دعاؤں کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


شعبہ رابطہ بالعلماء و المشائخ (دعوت اسلامی) کے تحت 13 اگست 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں استاذ العلماء شیخ الحدیث مفتی گُل احمد عتیقی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، صاحبزادہ پیر سید احمد سبطین حیدر شاہ گیلانی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، شیخ الحدیث مولانا اسد اللہ نوری صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، پروفیسر عطاء الرحمن رضوی صاحب، مفتی ضمیر مرتضائی صاحب اور مفتی سید مشاہد حسین شاہ کاظمی صاحب سمیت لاہور کے علمائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اجتماع میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اہلیہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کا سلسلہ ہوا۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ  (دعوت اسلامی)کے تحت 14 اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”فاتحہ خوانی“ اور ”ایصال ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایصال ثواب کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


13 اگست 2022ء کو بعد نماز عشاء جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن، نشتر ٹاؤن، عزیز بھٹی، واہگہ ٹاؤن، کنٹومنٹ بورڈ اور شالیمار ٹاؤن کے عاشقان رسول اور اسلامی بہنوں کے محارم نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے ”ایصالِ ثواب“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بھی موجود تھے۔

آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔


13 اگست 2022ء کو بعد نماز عصر مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی  مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع “کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور حفاظ ِکرام نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہلسنت مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے بھی ایصال ثواب کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ عاشقان رسول نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے قرآن پاک اور مختلف سورتوں کی تلاوت کی، ساتھ ساتھ درود شریف اور اوراد و ظائف کا تحفہ پیش کیا۔ آخر میں جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے اسلامی بھائیوں نے ملاقاتیں بھی کیں۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی(بہو)، جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی امی (زوجہ محترمہ )اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے بچوں کی خالہ اُمِّ اُسید آج 5 اگست 2022ء کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئی ہیں ۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائے وے کراچی پرہوگی۔

اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور اللہ پاک انہیں حضرت سیدتنا فاطمہ رضی اللہ عنہا کا پڑوس نصیب فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل بھی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مجلس دعوتِ اسلامی کے شب وروز کے اراکین امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحومہ کو غریقِ رحمت فرمائے اور جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ 


ان دنوں ام المدارس جا معہ قادریہ مردان کے بانی و مہتمم استاذ العلماء امام المدرسین علامہ فضل سبحان قادری بندیالوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کڈنی سینٹر کراچی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

علامہ صاحب کی عیادت کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے صاحبزادے حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے علامہ فضل سبحان صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے عیادت کی۔امیر اہلسنت نے حضرت کی جلد صحتیابی کے لئے دعائیں بھی کیں ۔ 


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کے سلسلے میں افریقی ملک ملاوی کے دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے ملاقات، شخصیات اور اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت، دینی حلقے اور سنتوں بھرے اجتماعات میں بیانات کرنا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔

دوران دورہ جانشین امیر اہلسنت نے ملاوی میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جانشین امیر اہلسنت نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملاوی میں ایک اسلامی بھائی حاجی ظہیر مالیدا کے گھر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی جبکہ علاقے کے کثیر عاشقان رسول بھی اس موقع پر موجود تھے۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور سنت نبوی ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔آخرمیں صلوۃ و سلام بھی پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی تنزانیہ میں اپنے تبلیغی دورے کے دوران ٹیکسٹائل ملز کے اونرسے ملاقات کی۔

جانشین امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔


جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر تنزانیہ سے افریقی ملک ملاوی پہنچے جہاں مقامی ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں ملاوی میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔