خلیفۂ امیرِ اہلسنت
مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی کی خواجہ راول معین کوریجہ سے
ملاقات

پچھلے دنوں دینی کاموں کے
سلسلے میں پنجاب پاکستان میں واقع کوٹ مٹھن شریف ضلع راجن
پور میں خلیفۂ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کی آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات خواجہ راول معین کوریجہ (ڈائریکٹر خواجہ فریدچیئرمین اسلامیہ یونیورسٹی
بہاولپور)
سے ہوئی۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ
العالی ہمراہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکینِ مولانا حاجی جنید عطاری
مدنی ، حاجی محمد اسلم عطاری، ڈویژن نگران حاجی اقبال عطاری، ڈسٹرکٹ نگران امجد
عطاری، عارف حسین قادری ، امجد حسین عطاری ،بلال فرید عطاری اور دیگر ذمہ داران
موجود تھے۔
دورانِ ملاقات خلیفۂ
امیرِ اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی
اور انہیں مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار
کیا۔
بعدازاں خلیفۂ امیرِ
اہلسنت مدظلہ العالی نے خواجہ راول معین کوریجہ کے ساتھ دربارِ فرید رحمۃاللہ علیہ میں حاضری دی۔(رپورٹ:ساجد رسول عطاری،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ
لیہ میں خلیفہ امیرِ اہلِ سنّت کی مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں

پچھلے
دنوں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں خلیفہ امیر ِاہلِ سنّت مولانا
حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ لیہ کا
دورہ کیا جہاں سابق ایم،این،اے فیضُ الحسن سواگ اور مذہبی وسیاسی شخصیات سے ملاقاتیں
کیں۔
دورانِ
ملاقات خلیفہ امیرِ اہلِ سنّت نے شخصیات
کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی نیز اُنہیں سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ
میں بیعت بھی کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جانشین
امیراہلسنت کی علامہ نثار علی اُجاگر صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان کے
گھر جاکر تعزیت

گزشتہ
رات 22 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جانشین امیراہل سنت نے علامہ نثار علی اُجاگر صاحب کے والد صاحب کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی ۔
دورانِ
ملاقات جانشین امیراہل سنت نے لواحقین کو صبر
کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے
ہوئے دعائے مغفرت کروائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری بھی موجود
تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

بانیِ دعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عمرے کی ادائیگی
کے لئے گزشتہ روز (15 نومبر 2022ء کو) مکہ
شریف پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن میں
امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا
ہے۔
حرمِ مکہ سے جاری ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جانشینِ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی موجود ہیں۔
امیر اہل سنت نے طواف اور صفا مروہ کی سعی سمیت
عمرے کے دیگر اراکان ادا کئے اور عاشقانِ رسول کے لئے دعائیں بھی کیں۔

پچھلے
دنوں انڈونیشیا سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آئے ہوئے عاشقان رسول نے
خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نگران ریجن انڈونیشیا
اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین
امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایک
اسلامی بھائی کے سر پر عمامہ بھی باندھا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ آخر
میں انڈونیشیا کے چند اسلامی بھائیوں نے
مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔
جانشین امیر اہلسنت نے31 اکتوبر بروز پیر ایک
اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا
.jpg)
دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا
عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 31 اکتوبر
2022ء بروز پیر ایک اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔
اس
تقریب میں دولہے کےخاندان کے افراداور دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے
لئے دعائیں کیں۔
جانشین امیر اہلسنت سے فیضان مدینہ کراچی میں عرب علماء
و دیگر عاشقان رسول کی ملاقات

پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سے عرب شریف سے تشریف لائے ہوئے الشیخ عبد الباسط
محمد حفظہ
اللہ
اور عادل دیری سمیت دیگر عاشقان رسول نے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں خوش آمدید کہا اور عاشقان رسول کو عرب ممالک میں دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ دیگر امور پر گفتگو بھی
ہوئی۔
جانشین امیر اہلسنت کا شہداد کوٹ میں امدادی کاموں
کاجائزہ، Volunteer اسلامی بھائی سے ملاقات کی
.jpg)
10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی شہداد کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیلاب متاثرین
میں ادویات تقسیم فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری
کرنے کے حوالے سے FGRFکے ذمہ
داران کو ہدایات دیں۔ آخر میں دُکھیاری
امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا پڈعیدن میں امدادی کاموں کاجائزہ،
Volunteer اسلامی بھائی سے ملاقات کی
.jpg)
10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی پڈعیدن پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین
سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے پڈعیدن میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں
دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا سکھر میں امدادی کاموں کاجائزہ، Volunteer
اسلامی بھائی سے ملاقات کی

10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے سکھر میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں
دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا خیر پور میں امدادی کاموں
کاجائزہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی
.jpg)
سیلاب
متاثرین کی ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 ستمبر 2022ء کو
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے
طلبائے کرام اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت کا خیر پور میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں نقد رقم
تقسیم فرمائی۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا شکار پور میں امدادی کاموں
کاجائزہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی
.jpg)
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے 10 ستمبر 2022ء کو امدادی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے شکار پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور
سیلاب زدگان سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں راشن اور نقدرقم تقسیم کیا۔ آخر میں پریشانی
کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔