دعوت اسلامی کے زیر اہتمام9مئی 2020ء کو یورپ کے
ملک ناروے میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے
نارویجن زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اوراجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ
رمضان میں خوب عبادت کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے اپنی زکوۃ اور ڈونیشن دعوت اسلامی کو دینے
کا ذہن دیا۔
گزشتہ دنوں یوکےلندن ریجن میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوششوں کے ذریعے ایک غیر مسلم سسٹر
نے اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر ان کا اسلامی
نام بھی رکھا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ دینِ اسلام دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام انہیں نیومسلم کورس
بھی کروایا جارہا ہے اور انگلش میں سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یہ رمضان المبارک کے روزے بھی رکھ رہی ہیں۔
اپریل2020ءمیں یوکے میں ہونے والے
اسلامی بہنوں کےمدنی کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل2020ءمیں
یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےمدنی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد177
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد752
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والوں کی تعداد
1ہزار584
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات 138
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی
تعداد1ہزار317
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 186
شرکاء کی تعداد 3ہزار 856
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء
مدنی دورہ کی تعداد )68
تعداد ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ 1
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والیوں کی
تعداد23
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 مئی2020ء کو یوکےویسٹ لندن کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیز ڈونيشنز کے لے مزيد کوششیں کرنے کی ترغيب دلائ جبکہ جہاں انگلش
زبان میں اجتماع نہیں ہوتے وہاں ہفتہ وار
اجتماع انگلش زبان میں شروع کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مئی2020ء کویوکےاسکاٹ لینڈ میں تمام جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ زوم
اجلاس ہوا جس میں 36 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اسکاٹ لینڈریجن نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت
کی اورمدنی کاموں کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیز ڈونيشن کے لئے کوششوں
کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم
رمضان المبارک1441ھ سے اسکاٹ لینڈ میں20 دن پر مشتمل ’’فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ کا
آغاز بذریعہ زوم ہوا اور اس کورس میں کم و بیش90 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل
کر رہی ہیں۔
اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہے۔ اس سلسلے کا آغاز یکم رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 24 اپریل2020ء سے ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانےوالے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل بتایا جاتا ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے ڈویژن گوون اورگلاسگو میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسکاٹ لینڈ
کے ڈویژن گوون(Govan) اورگلاسگو(Glasgow) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں26 ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشنز
جمع کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں درس، دعا اور اصطلاحات سکھانے
کی ترکیب ہوئی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مئی2020ء کویوکے کی چند اہم ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر (Manchester) ریجن نگران اسلامی بہن، لنکشائر(Lancashire) کابينہ اورگريڈر مانچسٹر(Greater Manchester) کابينہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیزسالانہ ڈونيشنز کے لئے مزيد کوششوں کو تیزکرنے کی ترغيب دلائی۔
یوکے کے شہر سلاؤمیں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مئی2020ء کو یوکے
کے شہر سلاؤ(Slough)میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”فیضان خدیجۃالکبریٰ رَضِىَ
اللهُ تَعالٰى عَنْها“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت کے چند پہلو سے آگاہ کرتےہوئے ان کی سخاوت، صبراورمحبوب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کے بارے میں بتایا نیز ماہ رمضان کی
قدر کرتے ہوے اس کو خوب خوب نیکیوں میں گزانے کی ترغیب دلائی اور اپنے ڈونيشنز میں اپنی پیاری تحریک دعوت اسلامی کو یاد رکھنے کا ذہن دیا گیا۔
یوکے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بريڈ فورڈ ریجن نگران اور ریجن
مشاورت کا اجلاس
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 مئی2020ء کویوکے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بريڈ
فورڈ ریجن نگران اور ریجن مشاورت کا اجلاس
ہوا جس میں ويسٹ يوکشہر(West
Yorkshire)اور وسيٹ ساؤتھ يوکشہر(West
South Yorkshire)کابينہ نگران اسلامی بہنو ں سمیت ریجن مشاورت اور با قی9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوررمضان ڈونيشنز کے لئے
زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغيب دلائی نیز اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے نرمی
کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کووقت دينے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سحری کا درست وقت“ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپ کے ملک اٹلی کی ذمہ داراسلامی بہنو ں کا بذریعہ
اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتےہوئے دعوت اسلامی
کے مدنی کاموں کو بذریعہ انڑنیٹ اور اسکائپ
مزید بڑھانے کا ذہن دیا نیز سالانہ ڈونیشن
کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی۔