13 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 مئی2020ء کو یوکےویسٹ لندن کابینہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزيد بڑھانے کے حوالے سے ذہن ديا نیز ڈونيشنز کے لے مزيد کوششیں کرنے کی ترغيب دلائ جبکہ جہاں انگلش
زبان میں اجتماع نہیں ہوتے وہاں ہفتہ وار
اجتماع انگلش زبان میں شروع کرنے کا ذہن دیا۔