گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر اہتمام یورپین یونین کے ملک فرانس میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکےبریڈفورڈ ریجن کی مغربی یارکشائر کابینہ ( West Yorkshire) میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19فروری2020ء کو  مانچسٹر ریجن کے علاقے گریٹ ہاروڈ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے”حضرت امام احمد بن حنبل“کی مبارک سیرت پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی شرکت کی ۔


21 فروری2020ء بروز جمعہ اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لندن ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس علاقائی دورہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز کارکردگی شیڈول جمع کروانےاور مدنی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی۔