یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی میں آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس “ کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی میں تین دن پر مشتمل آن لائن ”فیضان زکوۃ کورس “کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں
زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟
نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے
کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے Next مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“
کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔
برمنگھم ریجن میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹرنیٹ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے تحت 06 مارچ 2020ء کو برمنگھم ریجن میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ
انٹرنیٹ اجلاس ہوا جس میں مدنی انعامات کی ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے شعبے میں
مزید ترقی و بہتری لانے ،زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات
بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے نیز مدنی انعامات کے آئندہ کے اہداف مقرر
کئے۔شعبے میں بہتر کارکردگی والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی اس کے ساتھ
ساتھ ماتحت شعبہ جات مدنی بہار اور مدنی مذاکرہ کے
سلسلے میں بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور مذکورہ دونوں شعبہ جات کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔
مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ، کابینہ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے نیز ماہِ رمضان میں
کرنے والے کاموں پر بھی کلام ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے
علاقے گریٹ ہاروڈ (Great Harwood) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یوکے نگران اسلامی بہن نے ”صدقے کے فوائد“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز گھروں میں صدقہ بکس رکھنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام انگلینڈ کے شہرراچڈیل میں ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ذیلی حلقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
راچڈیل ڈویژن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور رمضان المبارک کے متعلق نکات پیش کئے نیز
اسلامی بہنوں کو ماہ رجب اور شعبان میں شخصیات اجتماع کرنے، ڈونیشن کے اہداف کیلئے
کوشش کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں جاکر ڈونیشن کی ترغیب دلانے کے حوالے سے
ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 مارچ 2020ء کو یورپ
کے ملک فرانس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں
کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
ماہ رمضان کے نکات سمجھائے نیز ڈونیشن کےلئے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریباً 3ہزار 128اسلامی بہنوں نے رسالہ ”
جہنم کی غذا “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا بذ یعۂ انٹر نیٹ اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس
مدنی انعامات کے زیر اہتمام04 مارچ 2020ءبروبدھ
یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ یعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم، لندن، بریڈفورڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدنی انعامات ریجن
سطح اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس
مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو اپنا ظاہر و باطن یکساں
رکھنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو کورس ”جنت کا راستہ“
کروانے کا ذہن دیا۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے ساتھ یوم ِقفل مدینہ کی مدنی تحریک
کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہ رجب المرجب1441ھ کی پہلی پیر شریف02 مارچ 2020ءکو یوکے، کے شہر (مانچسٹر، برمنگھم، لندن، بریڈ فورڈ ،اسکاٹ لینڈ )میں
یوم قفل مدینہ منایا گیا جس میں کم و بیش 580
اسلامی بہنوں نے ”رسالہ خاموش شہزادہ “کا
مطالعہ کیا اور تقریباً 282 اسلامی بہنوں
نے 25گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔
مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام نارتھ
امریکہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا اجلاس
03 مارچ 2020ء بروز منگل کو اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام نارتھ امریکہ میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور سری کی مدنی انعامات ذ مہ داراسلامی بہنوں سمیت یو ایس اے کے شہر نیویارک، شکاگو اور یوسٹرن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی
مجلس مشاورت نے بذریعۂ انٹرنیٹ مدنی انعامات کے شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ملک میں مدنی انعامات کے نفاذاوراس میں مزید بہتری لانے کے متعلق نکات دئیے ۔
یو کےلندن ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ
انٹر نیٹ اجلاس
گزشتہ دنوں
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام
یو کےلندن ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ انٹر نیٹ اجلاس
ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات کی ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری
لانے ، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی
بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے متعلق نکات پیش کئے۔ریجن نگران اسلامی بہن نے شعبے میں بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی
حوصلہ افزائی بھی کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن سٹی لیسٹر میں تین دن کے رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔