اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام2اپریل2020ءبروز جمعرات مانچسٹر یوکےمیں ریجن سطح پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں کابینہ سطح کی مدنی
انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن سطح مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور لاک ڈاؤن کی تعطیلات کو اللہ و رسول عزوجل وصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رضا کی خاطر گزارنے کے لئے آن لائن مدنی
انعامات اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مجلس مدنی مذاکراہ سے
متعلق مفید نکات بھی پیش کئے۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کااجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں یوکے کی ریجن ذمہ داراسلامی
بہنوں کااجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و
شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی بہن نے اجلاس میں شریک ذمہ داراسلامی بہنوں
کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تربیت کی۔ اجلاس میں ان دنوں شخصیات کو مدنی کاموں
سے وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت ہوئی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور
بہتری لانے کے متعلق نکات بھی پیش کئےگئے۔
یوکے کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ بذریعہ انٹر نیٹ
اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 02 اپریل2020ء بروز جمعرات یوکے کی مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ بذریعہ
انٹر نیٹ اجلاس ہواجس میں اسکاٹ لینڈ، لندن،برمنگھم ،بریڈ فورڈ، آئی لینڈ اور مانچسٹر کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورمدنی انعامات کے مطابق شب و روز گزارنے نیز" فراغت کو
مشغولیت سے قبل غنیمت جانو" کے تحت فارغ اوقات میں خوب خوب نیک اعمال بجا
لانے، ذکر وازکار بڑھانے، تلاوت قراٰن کریم کرنے اورمطالعہ کی سعادت پانے جیسی
عظیم نعمتیں حاصل کرنے کا ذہن دیا جبکہ نئی و پرانی عاملات مدنی
انعامات سے بذریعہ فون رابطے میں رہنے کی ترغیب دلائی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی انعامات کے سالانہ اہداف طے کرتے ہوئے لاک
ڈاون کے ایام میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کے انعقاد کا
بھی ذہن دیا۔
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت علامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضا بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایا ہے اسی سلسلے میں ماہ شعبان المعظم 1441ھ کی پہلی پیر شریف30مارچ2020ء
کو یوکے کی (ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم، اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ )
میں یومِ قفلِ مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!571 اسلامی بہنوں نےرسالہ”خاموش شہزادہ“ کا
مطالعہ کیا اور 281 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے یومِ قفلِ مدینہ منانے کی سعادت حاصل
کی۔
مجلس تجہیز و تکفین کے زیر اہتمام امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیز و تکفین کے زیر
اہتمام26 مارچ2020ء کو امریکہ کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا ۔ رکن مجلس بیرون ملک تجہیزو تکفین ذمہ
دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی نیز ان اسلامی بہنوں کو شعبے کے مدنی کاموں کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے تجہیز وتکفین
کے بارے میں آن لائن تربیت لینے، اس کا ٹیسٹ دینے اور کتاب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25مارچ 2020ءبروز منگل یورپین یونین ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ڈنمارک ،ناروے،بیلجئم، فرانس، آسٹریا، اٹلی اور جرمنی کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آ نے والی پیر
جوکہ شعبان المعظم کی پہلی پیر ہوگی اس میں یوم قفل مدینہ منانے نیز اس کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شعبہ مدنی مذاکراہ کے تنظیمی نکات بھی سمجھائے ۔
مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر
اہتمام25 مارچ2020ء کویورپین یونین ریجن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈنمارک، بیلجئیم اورا سپین
کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے
اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور
ان حالات میں اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط
رکھنے اور شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق اہداف دئیے۔
آسٹریلیا کی مدرسۃ المدینہ للبنات
ذمہ داراور یوکے ملک ذمہ دار اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ اجلاس
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنات کے
زیر اہتمام 24 مارچ 2020ء کو آسٹریلیا کی مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ داراور یوکے ملک ذمہ
دار اسلامی بہن کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں رکن عالمی مجلس مشاورت مدرسۃ
المدینہ للبنات ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی نیز چھٹیوں میں بچیوں کے اسباق کے یومیہ شیڈول، سرپرستوں سے بذریعہ کال
رابطے میں رہنےاور اسٹاف کی تدریسی تربیت
کے لئے تاریخ و طریقہ کارمقررکرنے پر اہم امور پرمشاورت کی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کا ساؤتھ
افریقہ و یورپین یونین کی ریجن نگران کےہمراہ اسکائپ پر اجلاس
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام20 مارچ 2020ءبروز
جمعہ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ساؤتھ افریقہ و یورپین یونین کی ریجن نگران اسلامی بہن کےہمراہ اسکائپ پر اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی کارکردگی کا جائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر نکا ت فراہم کئے۔
برمنگھم اورمانچسٹر مدرسۃ المدینہ للبنات کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کےلئے
”مُدَرِّسَہ کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کی مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام برمنگھم اورمانچسٹر مدرسۃ المدینہ
للبنات کے اسٹاف کی اسلامی بہنوں کےلئے ”مُدَرِّسَہ کورس“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مکمل کتاب فیضانِ
تجوید پڑھائی اورسمجھائی گئی نیز اس کتاب کے مطابق قرآاٰنِ کریم کی دہرائی بھی ہوئی۔
اسلامی بہنوں نے کافی جوش و جذبے کے
ساتھ یہ کورس مکمل کیا۔ اب عنقریب ان کے
امتحان کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام18 مارچ 2020ء کو بریڈ فورڈ ریجن میں تمام شعبہ مشاورت کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورموجودہ
حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں
کو بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور مختلف نکات دئیے۔
یوکے ریجن کے شہر بولٹن میں مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ اہتمام بستے کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ کے زیر ِ
اہتمام یوکے ریجن کے شہر بولٹن میں
ماہِ فروری 2020ء سے اسلامی بہنوں کے روحانی علاج کے لئے بستے کا
آغاز ہوگیا ہے جہاں تربیت یافتہ ذمہ دار اسلامی بہنیں ہی عوام اسلامی بہنوں
کو تعویذات واوراد عطاریہ دیتی اور فی سبیل اللہ ان
کا روحانی علاج کرتی ہیں۔