دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لندن ریجن
لیوٹن لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ لیوٹن
لندن کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتےہوئے تربیت کی اور آن لائن اجتماع سیشن کے نکات بیان کئے نیز زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو آن لائن کورسز کروانے اہداف دئیے۔
یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم میں بذریعہ
اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خداو عشق مصطفیٰ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ
طریقت امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 63
مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لیے اسلامی بہنوں کی
مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام19 اپریل2020ءکو یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آسانی
کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے
بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا
ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزوتکفین کے زیر اہتمام 17 اپریل2020ء کو یوکے کے بریڈفورڈ ریجن کے شہروں(بریڈفورڈ، ہیلی فیکس، لیڈز اوف اسٹاکسن) اور18 اپریل کو ساؤتھ افریقہ کے شہر(پریٹوریا، ڈربن) میں تجہیزوتکفین کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ریجن اور زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی سطح کی تجہیز و تکفین ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے نیزلاک ڈاؤن کہ ایام میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تجہیزوتکفین
اجتماعات رکھنے کی ترغیب دلائی۔
عالمی مجلس مشاورت نگران کایوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ بذریعہ
اسکائپ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام19 اپریل2020ء بروز
اتوار عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کایوکے ریجن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے ان کی
کارکردگی کا جائز ہ لیتے ہوئے تربیت کی اور یوکے میں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے
نیز نیوٹرل خواتین کو مدنی ماحول سے قریب لانے کی ترغیب دلائی۔
گریٹر مانچسٹر کابینہ میں شخصیات کے
درمیان آن لائن پانچ مختلف کورسز کا انعقاد
گزشتہ دنوں گریٹر مانچسٹر کابینہ(Greater
Manchester) میں عالمی وباء کے باعث تعلیمی اداروں اور دیگر
کاروباری مراکز میں تعطیلات کے دوران راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
شخصیات کے درمیان آن لائن پانچ مختلف
کورسز کا انعقاد ہوا جن میں اسٹوڈنٹس اور
شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن کی تعداد 63 رہی۔ مبلغاتِ دعوت
اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورسزمیں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام یوکےکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں
کا اجلاس
گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام یوکےکی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی عالمی سطح ذمہ داراسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوران دنوں شخصیات کو مدنی کاموں سے
وابستہ رکھنے کے حوالے سے مشاورت کی نیز شعبے کے مدنی کاموں میں اضافے اور بہتری
لانے کے متعلق نکات بھی پیش کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام16
اپریل 2020ء کو یوکے کے شہر (Slough) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 53اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں
آگاہی فراہم کرتے ہوئے روزانہ غوروفکر کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے
اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر اسکاٹ لینڈ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام17 اپریل 2020ء کو یوکے کے شہر اسکاٹ لینڈ
میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں17 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع
میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے
روزانہ غوروفکر کرنے اور اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے کے شہر پٹربرو میں ایک گھنٹہ
26 منٹ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ
63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام 17 اپریل2020ء کو یوکے کے شہر پٹربرو (Peterborough) میں ایک گھنٹہ 26
منٹ کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع منعقد ہوا جس میں11 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلا بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام16
اپریل 2020ء کو یوکے کے شہرلندن (London) میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے
میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے، مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کی ترغیب دلائی۔
امریکہ کی مدنی کابینہ کے شہر میں بذریعہ اسکائپ
شخصیات کے درمیان ترغیبی اجتماع
امریکہ کی مدنی کابینہ کے شہر ویں ہیوسٹن ڈیلس
اور شکاگو میں بذریعہ اسکائپ شخصیات ( اہل ثروت) کے درمیان ترغیبی اجتماع ہوا اس
اجتماع میں پاور پوائنٹ سلائیڈ کے ذریعے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات اور امیر
اہل سنت کا تعارف اور خدمات کا ذکر بھی کیا گیا۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے نیکی کی دعوت کی اہمیت،زکوۃ
دینے کے فضائل اور نہ دینے کے نقصانات بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کو ڈونیشن دینے کا ذہن دیا۔ شرکا اسلامی بہنوں
نے اپنے عطیات دعوت اسلامی کو دینے کی نیت کے ساتھ دیگر رشتہ داروں نیز دوست احباب پر انفرادی
کوشش کی نیت بھی کی۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ
وَجَلَّ لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھانے، مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے، نیک بنانے، خوف خدا و عشق مصطفی کی لازوال دولت دلانے کے عظیم
جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ اسلامی بہنوں کے 63مدنی انعامات کو
اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے یوکے کے شہر London Harrow میں 14 اپریل 2020ء کو بذریعہ انٹرنیٹ دو گھنٹے
کا مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں 17
اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔