ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”احترامِ رمضان“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین کی تقریبًا3ہزار653اسلامی بہنوں نے رسالہ ”احترامِ رمضان“پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ کی ریجن نگران بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور کارکردگی فارم سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  یوکے کی نگران اسلامی بہن کے ہمراہ یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم ریجن نگران اسلامی بہن، ویسٹ مڈلینڈز کابینہ نگران اسلامی بہن اور نوٹنگھم ڈويژن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔ یوکے کی نگران اسلامی بہن اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں درپیش مسائل کے حل بتاتے ہوئے مدنی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کا ذہن دیا نیزسالانہ ڈونیشن کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت، امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہ رمضان المبارک 1441ھ کی پہلی پیر شریف بمطابق 27 اپریل2020ء کو لندن، مانچسٹر، برمنگھم اسکاٹ لینڈ اور بریڈ فورڈ میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 518اسلامی بہنوں نے رسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور298 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس  ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات کے لئے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطے کرنے اور اس کام کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت، امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہ رمضان المبارک 1441ھ کی پہلی پیر شریف بمطابق 27 اپریل2020ء کوامریکہ اور کینیڈا میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 90اسلامی بہنوں نے رسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور56اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

شیخ طریقت، امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایا ہے۔

اسی سلسلے میں ماہ رمضان المبارک 1441ھ کی پہلی پیر شریف بمطابق 27 اپریل2020ء کو ڈنمارک کے مختلف شہروں میں یومِ قفل مدینہ منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اسلامی بہنوں نے رسالہ”خاموش شہزادہ“ کا مطالعہ کیا اور7اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کےقفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں مانچسٹر ، لندن، بریڈفورڈ اوراسکارٹ لینڈ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورموجودہ حالات کو پیش نظر رکھتےہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہترلی لانے کےمتعلق نکات دئیے نیز ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کے حوالے سے مشاورت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یورپ  کے ملک ڈنمارک کے دو شہروں کوپن ہیگن اور البرٹ سلونڈ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش32اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے رمضان کی فضیلت کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو فیضان تلاوت قراٰن کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔ 


لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکےکے شہر ریڈنگ میں1 گھنٹہ 26 منٹ کا مدنی انعامات اجتماع منعقدہواجس میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اپریل 2020 کو یورپین یونین ریجن کے ملک ہالینڈ کی ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور زیادہ سے زیادہ مدنی  عطیات کے لئے منسلک اسلامی بہنوں سے رابطےکرنے اور اس کام کے لئے کوششوں کو تیز کرنے کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام26 اپریل2020ء کو یورپ کے ملک سویڈن(Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے "رمضان کیسے گزاریں " کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے ماہ رمضان کے فضائل وبرکات بیان کئےنیز ماہ رمضان کی ہر ہر گھڑی کی قدر کرتے ہوئے خوب خوب نیک اعمال بجا لانے اور مدنی انعامات کے مطابق ماہ رمضان گزارنے اور فیضان تلاوت قراٰن کورس کرنےکی ترغیب دلائی۔