21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی
لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکےکے شہر ریڈنگ میں1 گھنٹہ
26 منٹ کا مدنی انعامات اجتماع منعقدہواجس میں24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات
بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔