ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سحری کا درست وقت “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا3ہزار780 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”سحری کا درست وقت“ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام6 مئی2020ء کو فرانس کی ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے  اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز سالانہ ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سلاؤ لندن کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ  اجلاس ہواجس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سالانہ ڈونيشن کے حوالے سے کوششوں کو بڑھانے اور شخصیات خواتین سے رابطےکا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام6مئی2020ء بروز منگل لندن میں مدنی انعامات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں لندن ریجن مشاورت مدنی انعامات اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتےہوئے شعبے کے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور  بہتری لانے کے حوالے نکات فراہم کئے جبکہ ذیلی شعبہ مدنی مذاکرہ کے لئے بھی خصوصی طور پر اسلامی بہنوں کو نئے نکات پیش کئے اور ان دونوں شعبوں کی ترقی اور مزید بہتری کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5  مئی 2020 کو یوکے بریڈ فورڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تربیت کی گئی نیزآٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے زیاد سے زیادہ کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام5مئی2020ء بروز منگل برمنگھم میں مدنی انعامات کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں برمنگھم ریجن مشاورت مدنی انعامات اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی انعامات کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے ، بالخصوص بہتر کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی اوررمضان المبارك کو مدنی انعامات کے مطابق گزارنے کی ترغیب مزید کیسے مضبوط کی جائے تاکہ ماہ رمضان کے اختتام تک کارکردگی میں مزید اضافہ ہو سکے  اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لندن ریجن میں ذمہ دار  اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تربیت کی گئی نیزمدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے جبکہ درست انداز میں کارکردگی فارمز اور کارکردگی شيڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن ديا گيا، انگلش میں اجتماعات شروع کرنے پر بات چیت ہوئی نیز سالانہ ڈونیشن کےلئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈز کے شہر برمنگھم میں بذریعہ اسکائپ”سیرت مصطفی کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے بارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے اپنی زندگیوں کو آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق گزارنے،مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2 مئی2020ء کو ڈنمارک کے علاقے کوپن ہیگن میں بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع ہوا جس میں تقریبًا30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”قبر میں کام آنے والے اعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کے سفر کی تیاری اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیانیز ماہ رمضان کی قدر کرتے ہوے اس کو خوب خوب نیکیوں میں گزانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپ کے ممالک کی نگران اسلامی بہنو ں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ان کو اس سال کے اہداف دئیے نیز موجودہ حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 2  مئی2020ء کو یوکے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں تمام یوکے ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تربیت کی گئی نیز ڈونيشن کے حوالے سے شخصیات سے رابطے کا ذہن دیا گیا ،آٹھ مدنی کاموں کی کارکردگی فارم سمجھايا گيا،کارکردگی وقت پر جمع کروانے اور درست انداز ميں کارکردگی فارمزپُر کرنے کا ذہن ديا گيا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام2مئی2020ء کو بیلجیم میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً40 اسلامی  بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے "سیرت بی بی خدیجہ الکبری" کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنی زکوۃ اور صدقات دعوت اسلامی کو دینے اور دین کے کاموں اور فلاحی کاموں میں دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔