23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لندن ریجن
میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
گیا اور تربیت کی گئی نیزمدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے
حوالے سے نکات فراہم کئے گئے جبکہ درست انداز میں کارکردگی فارمز اور کارکردگی
شيڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن ديا گيا، انگلش میں اجتماعات شروع کرنے
پر بات چیت ہوئی نیز سالانہ ڈونیشن کےلئے
بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا گیا۔