لاک ڈاؤن کی تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں
کو گناہوں سے بچانے، نیک بنا نے، خوف خداو عشقِ مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی
لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 22اپریل2020ء کو یوکے کے شہر ایلزبیری میں(Aylesbury) مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات
بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز
عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کی چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنو ں کا اجلاس
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کی
چند اہم ذمہ دار اسلامی بہنو ں کا اجلاس
ہوا جس میں اولڈھم ڈويژن نگران، بولٹن ڈويژن نگران، بری ڈويژن نگران اور مانچسٹر ڈويژن نگران اسلامی
بہنوں کے نے شرکت کی۔ یوکے کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورڈونيشنز کےلئے شخصيات سے رابطہ کرنے،
ہر شعبے کی اسلامی بہن اپنے شعبے سے منسلک
اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرنے اور ان کو دعوت اسلامی کے لئے ڈونيشنز دينے کی ترغيب دلانے کا ذہن
دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام21
اپریل2020ء کو یوکے کے شہر ايسٹ برمنگھم میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں 77 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغہ
دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی
انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان
کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن
دیا۔
مجلس تجہیزو تکفین کے زیر اہتمام یورپین یونین کی ذمہ داراسلامی بہنوں کااجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس تجہیزو تکفین کے زیر
اہتمام21 اپریل2020ء کو یورپین یونین کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں اسپین، فرانس، ڈنمارک، آسٹریا،
بیلجیئم، ہالینڈ، کویت اور کینیڈا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ہر ڈویژن
پر تقرر مکمل کرنے اور مزید مفتشات تیار کرنے کے اہداف دئیے گئے جبکہ لاک ڈاؤن کے ایام میں زیادہ سے زیادہ آن لائن تجہیزو تکفین کے
اجتماعات کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسکاٹ لینڈ ریجن میں اجلاس ، گلاسگو
کابینہ اورایڈنبرا کابینہ کی اسلامی بہنوں کی شرکت
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام17اپریل2020ء کو اسکاٹ
لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں گلاسگو کابینہ اورایڈنبرا کابینہ کی27 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز اسلامی بہنوں کو گھر بیٹھے نیکی کی دعوت دینے
اور تنظیمی ترکیب سے کام کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
اسکا ٹ لینڈ میں زوم اور اسکائپ کےذریعے کابینہ تا زیلی سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کااجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اسکا ٹ لینڈ میں لاک
ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مدنی کاموں کو جاری رکھنے کے لئےزوم اور اسکائپ کےذریعے کابینہ
تا زیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو
جاری رکھنے ، مدنی عطیات اور کرونا وائرس کی وجہ سے مُتاثر مسلمانوں کی مدد کرنے
کے لئےترغیب دلائی۔
مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ میں کابینہ مشارت اور ڈویژن نگران اسلامی
بہنوں کااجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کی
لنکشائر کابینہ میں کابینہ مشارت اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں لنکشائر کابینہ نگران اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے،
ڈونیشنز کے اہداف کو پورا کرنے اور کورسز کروانے کے متعلق نکات پیش کئے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گریٹر مانچسٹر میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں کا اجلاس ہواجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کے متعلق نکات پیش کئے اور کرونا وائرس کی وجہ سے جو مدنی کام رُکے
ہوئے تھے اُن کو فون اور نیٹ کے ذریعے کرنے کے متعلق گفتگو کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا
اجلاس ہوا جس میں ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اورگھر پر رہتے ہوئے مدنی
کاموں کو جاری رکھنے، آن لائن کورسز، اور ون ڈے سیشنز کیلئے کوششیں بڑھانے کا ذہن
دیانیز ذیلی سطح تک کے رابطے کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
بریڈ فورڈ میں ریجن نگران اسلامی
بہن کا کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمرا ہ اجلاس
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بریڈ
فورڈ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا کابینہ نگران اسلامی بہن کے ہمرا ہ اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن کی صورت میں مدنی کاموں کو کیسے کیا جاے اس پر بات تبادلہ خیال ہوا نیزآن لائن کورس اور سنتوں بھرے اجتماع کو آن
لائن کئے جانے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
سلؤ لندن میں کابینہ نگران اسلامی بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ اجلاس
گزشہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام سلؤ لندن میں کابینہ نگران اسلامی
بہن کا ڈویژن نگران اسلامی بہن کے ہمراہ
اجلاس ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن
نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور آ ن لائن سیشن کرنے نیز ہفتہ
وار اجتماع کے بارے میں نکات سمجھائیں۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ایسٹ
لندن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔ کابینہ
نگران اسلامی بہن نے (اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والوں اور تبلیغ دین کے لئے کوشش کرنے والوں) کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اورکارکردگی کا
جائزہ لیتےہوئے گھر درس دینےنیزاور ڈونیشن کے لئے اسلامی بہنوں کو مل کر کام کرنے کی ترغیب دلائی۔