18 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج شریف کے حوالے سے مفید معلومات نیزرجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسےاہم موضوعات کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 18 مارچ 2020ء کو یورپین یونین کے ملک اسپین میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی گئی۔آخر میں شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور کتاب'' فیضانِ نماز'' کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام تحت 17 مارچ 2020ءکو یورپین یونین ریجن ناروے کے شہر فیوریسٹ( Furuset) میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج بیان کرتے ہوئے مسجد الحرام سے بیت المقدس تک کاسفر، بیت المقدس میں انبیاء کرام علہیم السلام کی امامت، پھر ساتوں آ سمانوں پر انبیاء کرام علہیم السلام سے ملاقات ،سِدْرَۃُالمُنْتَہٰی نیز دیدار الہٰی اور رب کریم عَزَّوَجَلَّ سے ہم کلامی کا شرف اور خاص انعامات الہٰی کا تذکرہ کیا ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ اور مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام ویسٹ مڈلینڈزیوکے، کے شہر والسال میں”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد ہوا جس میں شخصیات سمیت 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور فضائل رجب المرجب کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے ،کتاب ”فیضان نماز کا مطالعہ“ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کے شہر مانچسٹر ایکرنگٹن میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں صلوۃ الحاجات اور اجتماعی دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ اسلامی بہنوں کی غم خواری کے مقدس جذبے کے تحت مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ کے بستے (اسٹال) لگائے گئے جس میں فی سبیل اللہ تعویذات و اوراد ِ عطاریہ دیئے گئے ۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام17 مارچ 2020ء کو نارتھ امریکہ ریجن یو ایس اے میں آن لائن ” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات اور رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 16مارچ 2020 ءکو یوکے لندن ریجن کے شہر لوٹن میں ” واقعہ ٔمعراج کورس “ کاا نعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج سے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 14 اور 15 مارچ 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے شہر (Bristol, wales , South Birmingham , East Birmingham) میں12 مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 300 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ معراج اور رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پرآخرمیں تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی۔شرکائےکورس نے رمضان کیسے گزاریں کورس؟ میں شرکت کرنے، سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے اور کتاب ”فیضان نماز“کا مطالعہ کرنےکے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کو ڈونیشن جمع کروانے کی نیتیں کیں۔


16 رجب المرجب 12 مارچ 2020ء یوکے کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز (Stockton-on-Tees) کے علاقے تھرنبائے(Thornaby) میں قائم ایک ادارے میں درس اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں بزنس کے شعبے سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعۂ اسکائپ اجلاس ہوا جس میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لا نے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یورپین یونین  ریجن کی  تقریبًا 3ہزار463 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام13 مارچ 2020ء کو ڈنمارک میں تین دن پر مشتمل آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس کی اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت نیز ڈونیشن کرنے کے حوالے اہم تنظیمی نکات سے متعلق آگاہی فراہم کی۔