22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مکتوبات و اوراد ِ عطاریہ
کے زیر ِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ریجن کے شہر مانچسٹر ایکرنگٹن میں دعائے
صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماعِ پاک میں صلوۃ الحاجات اور اجتماعی دعا
کا سلسلہ ہوا جبکہ اسلامی بہنوں کی غم خواری کے مقدس جذبے کے تحت مجلس مکتوبات و
اوراد ِ عطاریہ کے بستے (اسٹال) لگائے گئے جس میں فی سبیل اللہ تعویذات
و اوراد ِ عطاریہ دیئے گئے ۔