اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں امریکہ کے شہر نیو یارک کے اپنا اڈلٹ ڈے کئیر سینٹر میں ون ڈے ورکشاپ ”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انتظامیہ سمیت 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب ”فیضان نماز “کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم ریجن میں  ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں ریجن مشاورت ، کابینہ مشاورت اور ڈویژن و ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ملک نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انگلش میں سنتوں بھرے اجتماعات ، ہفتہ وار رسالہ خود پڑھنے اور دوسروں کو مزید ترغیب دلانے نیز مدنی انعامات کے مطابق اپنے کردار اور عمل میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 مارچ  2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چارلٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”تحمل مزاجی کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشنز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن کے علاقے نیلسن میں سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ ریجن نگران اسلامی بہن نے”صدقے کے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز اپنی خواہشات کو کم کرتے ہوئے دین کے کاموں میں اپنے مال کو خرچ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  مانچسٹر ریجن کی لنکشائر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول پر اور سنتوں بھرے اجتماع کو کامیاب بنانے سے متعلق کلام کیا نیز مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام10 مارچ  2020ء کو مانچسٹر ریجن کی گریٹر مانچسٹر کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذیعۂ انٹر نیٹ اجلاس ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کابینہ نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اورمدنی مذاکرہ، گھر درس، مدنی دورہ کے مدنی کاموں میں بہتری لانے کا ذہن دیا نیز سنتوں بھرے اجتماع کے جدول کی ذمہ داریوں کو کس طرح بہتر انداذ سے نبھایا جا سکتا ہے؟ اس پر بھی نکات پیش کئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن کے ممالک امریکہ اور کینیڈا کی تقریباً971 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” اسم اعظم کسے کہتے ہیں “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے تحت 10مارچ 2020 ءکو یورپین یونین کے ملک جرمنی میں تین دن پر مشتمل آن لائن ” فیضان زکوۃ کورس“ کاآغاز ہوا جس میں کم و بیش 10 اسلامی بہنوں سمیت مدنی انعامات ذمہ دار عالمی سطح شرکت کر رہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ غیر مسلم سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جارہی ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 8مارچ 2020ء کو یوکے ایسٹ لندن ریجن  کی ڈویژن ( IL ford ، Slough London) میں دو مقامات پر”واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 84 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعجزۂ معراج ،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام9 مارچ 2020ء کو یوکے ریجن اسکاٹ لینڈ میں ”واقعہ معراج کورس “ کا آن لائن انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر آگاہی فراہم کی گئی۔آخر میں شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور کتاب” فیضانِ نماز“ کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسکاٹ لینڈ  ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور14 مارچ 2020ء کو ہونے والے چیریٹی ایونٹ کے بارے میں بات چیت کی نیز اس ایونٹ میں نظام کو بہتر سے بہتر انداز میں نافذ کرنے کا ذہن دیا۔

واضح رہے! 14 مارچ 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن میں چیریٹی ایونٹ کا انعقاد جارہا ہے ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام7 مارچ 2020ء کو یوکے ریجن اسکاٹ لینڈ میں” واقعۂ معراج کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومعراج کے حوالے سے مفید معلومات دیتے ہوئے معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، کتاب فیضان نماز کا مطالعہ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔