دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام11 مارچ  2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے چارلٹن میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مانچسٹر ریجن نگران اسلامی بہن نے ”تحمل مزاجی کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈونیشنز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیا۔