اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام 18 مارچ 2020ء کو یورپین یونین کے ملک اسپین میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج میں اللہ پاک کی طرف سے ملنے والے انعامات ،رجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسے اہم موضوعات پر معلومات فراہم کی گئی۔آخر میں شرکائے کورس نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے اور کتاب'' فیضانِ نماز'' کا مطالعہ کرنے کی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔