اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام تحت 17 مارچ 2020ءکو یورپین یونین ریجن ناروے کے شہر فیوریسٹ( Furuset) میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں سات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج بیان کرتے ہوئے مسجد الحرام سے بیت المقدس تک کاسفر، بیت المقدس میں انبیاء کرام علہیم السلام کی امامت، پھر ساتوں آ سمانوں پر انبیاء کرام علہیم السلام سے ملاقات ،سِدْرَۃُالمُنْتَہٰی نیز دیدار الہٰی اور رب کریم عَزَّوَجَلَّ سے ہم کلامی کا شرف اور خاص انعامات الہٰی کا تذکرہ کیا ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔