22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام 16مارچ
2020 ءکو یوکے لندن ریجن کے شہر لوٹن میں ” واقعہ ٔمعراج کورس “ کاا نعقاد
کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو معجزۂ معراج سے متعلق تفصیلاً بریف کیا۔ اس موقع پر تاثرات دیتے ہوئے
اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی معلومات حاصل ہوئی، آخرت کے بارے میں غور و فکر کرنے کا ذہن بھی
بنا نیز مزید نیکیاں کرنے کا شوق بڑھا۔