22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز
کے زیر ِ اہتمام 14 اور 15 مارچ 2020ء کو یوکے برمنگھم ریجن کے شہر (Bristol,
wales , South Birmingham , East Birmingham) میں12
مقامات پر ”واقعۂ معراج کورس “ کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 300
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے
اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو معجزۂ
معراج اور رجب المرجب کے فضائل و عبادات وغیرہ سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس موقع
پرآخرمیں تاثرات دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کا کہنا تھا کہ اس کورس کی برکت سے نئی
معلومات حاصل ہوئی۔شرکائےکورس نے رمضان کیسے گزاریں کورس؟ میں شرکت کرنے، سنتوں
بھرے اجتماع میں شریک ہونے اور کتاب ”فیضان نماز“کا مطالعہ کرنےکے ساتھ
ساتھ دعوت اسلامی کو ڈونیشن جمع کروانے کی نیتیں کیں۔