18 مارچ  2020ء کو اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر ِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک میں آن لائن” واقعۂ معراج کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں آن لائن شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو معراج شریف کے حوالے سے مفید معلومات نیزرجب المرجب کے فضائل مع عبادات جیسےاہم موضوعات کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ان اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔