22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام25مارچ 2020ءبروز منگل یورپین یونین ریجن کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں کا اجلاس
ہوا جس میں ڈنمارک ،ناروے،بیلجئم، فرانس، آسٹریا، اٹلی اور جرمنی کی مدنی انعامات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مدنی انعامات پرمقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ اجلاس میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور آ نے والی پیر
جوکہ شعبان المعظم کی پہلی پیر ہوگی اس میں یوم قفل مدینہ منانے نیز اس کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شعبہ مدنی مذاکراہ کے تنظیمی نکات بھی سمجھائے ۔