اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام29،28 اور یکم مارچ  2020ء کو برمنگھم ریجن ويلز کابينہ کی ڈویژن بر سٹلز میں تین دن کے رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 37 اسلامی بہنوں نے شر کت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ہاتھوں ہا تھ گلسٹر شہر کے لئے چند اسلامی بہنوں پر مشتمل ایک مجلس بنائی گئی تاکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے ذریعے آسانی کے ساتھ نیکی کی دعوت کو عام کیا جا سکے۔ کورس میں گلسٹر اور نيو پورٹ کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت2 مارچ  2020 ء کو بریڈفورڈ یوکے میں آٹھ دن پر مشتمل” ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع“ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں 15 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔ اس کورس میں مبلغاتِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیانات کے ساتھ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے بریڈفورڈ میں آٹھ دن پرمشتمل” ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع“ کورس کا انعقاد ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورسز میں اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی گئی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت پچھلے دنوں برمنگھم ایسٹ لینڈ  کابینہ میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ “کورس کا اختتام ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام پچھلے دنوں پیٹربرو(Peterborough) یوکے میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے ، آخرت کی تیاری کرنے اور مدنی انعامات کے ذریعے نیک اعمال بجا لانے کے متعلق نکات دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے  زیر ِ اہتمام یوکے ریجن برمنگھم کی ایسٹ لینڈ کابینہ میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں اسلامی بہنوں کوقراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت،چندہ کرنا کس سے ثابت ہے؟ غیر مسلم سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


28 فروری 2020ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  لیوٹن لندن کابینہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت 23فروری 2020ء  کو ریجن ایسٹ لندن کی ڈویژن میں دو مقامات پر ”فیضان زکوۃ“ کورس کا اختتام ہوا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شامل اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے" رمضان کیسے گزاریں" کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت  23فروری2020ء برمنگھم ریجن یوکے کی ویسٹ مڈلینڈ(West Midland ) میں ”فیضان زکوۃ “ کورس کا اختتام ہوا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شامل اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے" رمضان کیسے گزاریں" کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں آن لائن فیضان عمرہ کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں اور عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کے مسائل اور عمرے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام فروری 2020ء کو یوکےبریڈفورڈ  ریجن کی مغربی یارکشائر کابینہ (West Yorkshire) میں آٹھ مقامات پرBD3) ، BD7، BD9، LEEDS، HALIFAX ، MIDDLESBROUGH ، KEIGHLEY ، (NEWCASTLE پر” جنّت کا راستہ“ کورس کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 103 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کی اہمیت ،نیت کی اہمیت، نیت کیسے کی جائے اور 63 مدنی انعامات کی درجہ بندی سے متعلق آگاہی فراہم کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےبریڈفورڈ ریجن میں One Day Workshop” فیضان عمرہ “ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 32اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عمرہ کے مسائل اور عمرے کے طریقے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ اس کورس میں سفرِمدینہ پر جانے والی خوش نصیب اسلامی بہنیں بھی شامل تھیں۔