اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے تحت پچھلے دنوں برمنگھم ایسٹ لینڈ  کابینہ میں تین دن پر مشتمل” فیضان زکوۃ “کورس کا اختتام ہوا جس میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں زکوٰۃ کا بیان،چندہ کرنے کی شرعی حیثیت؟ کافر سے چندہ لینا اور چندے سے مدد کرنا کیسا؟ نیز اہم تنظیمی نکات اور ڈونیشن کرنے کے حوالے سے تربیت وغیرہ جیسے مسائل سیکھنے کا موقع ملا نیز اسلامی بہنوں نے اگلے مہینے ہونے والے ”رمضان کیسے گزاریں“ کورس کرنے اورکروانےکی نیتیں کیں۔