23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
اسکاٹ لینڈ کے ڈویژن گوون اورگلاسگو میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد
Sun, 10 May , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسکاٹ لینڈ
کے ڈویژن گوون(Govan) اورگلاسگو(Glasgow) میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جن میں26 ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی
دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشنز
جمع کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔ اس مدنی حلقے میں درس، دعا اور اصطلاحات سکھانے
کی ترکیب ہوئی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔