23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
یوکے کے شہر سلاؤمیں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Sat, 9 May , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مئی2020ء کو یوکے
کے شہر سلاؤ(Slough)میں بذریعہ اسکائپ
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا30 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ مبلغہ دعوت اسلامی نے ”فیضان خدیجۃالکبریٰ رَضِىَ
اللهُ تَعالٰى عَنْها“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت کے چند پہلو سے آگاہ کرتےہوئے ان کی سخاوت، صبراورمحبوب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کے بارے میں بتایا نیز ماہ رمضان کی
قدر کرتے ہوے اس کو خوب خوب نیکیوں میں گزانے کی ترغیب دلائی اور اپنے ڈونيشنز میں اپنی پیاری تحریک دعوت اسلامی کو یاد رکھنے کا ذہن دیا گیا۔