23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم
رمضان المبارک1441ھ سے اسکاٹ لینڈ میں20 دن پر مشتمل ’’فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ کا
آغاز بذریعہ زوم ہوا اور اس کورس میں کم و بیش90 اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل
کر رہی ہیں۔
اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہے۔ اس سلسلے کا آغاز یکم رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 24 اپریل2020ء سے ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانےوالے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل بتایا جاتا ہے۔