23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ اہتمام اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا اجلاس
Wed, 17 Jun , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر ِ
اہتمام15 جون 2020ء کو اسکاٹ لینڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا اجلاس ہوا جس
میں کابینہ مدرسۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن مدرسۃ المدینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اسکاٹ لینڈ ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی
بہن نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور ایک مُدَرِّسہ کو کس طرح اپنے کاموں پر استقامت لانا ہے ؟اپنی ماتحت کو کس طرح
مضبوط بنانا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔ اسکاٹ لینڈ میں مزید مدرسۃ المدینہ
بالغات پڑھانے کے متعلق اہداف بھی دئیے۔