کیپٹن محمد حسیب کی والدہ اور چوہدری آصف ہنجراء کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
.jpeg)
گزشتہ دنوں
اکاؤنٹ آفیسر فیکٹری ایریا واپڈا محمد اشرف بسمل کی اہلیہ اور کیپٹن آرمی حافظ
محمد حسیب کی والدہ کے انتقال پر نگران زون فیصل آباد عرفان مدنی سمیت شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ تدفین کے بعد تلقین کی ۔ سورۃ الملک کی تلاوت کے بعد دعائے خیر
بھی کروائی۔ اس موقع پر ریجنل چیئرمین فیسکو سرفراز احمد ہندل، زونل چیئرمین سیکنڈ
سرکل فیسکو اصغر علی گل ، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی ، زونل انفارمیشن سیکرٹری نوید اقبال حسین ، انچارج
کسٹمر سروس سینٹر میاں یوسف اور دیگر سیاسی
و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نواب شاہ زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈویژن تا زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے اور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن
دیا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی اسلامی بہنوں
سے وصول کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔

اسلامی بہنوں کےشعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہواجس میں حیدر آباد ریجن نگران ، ریجن شعبہ ذمہ
دار و اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرستہ
المدینہ بالغات بلال ٹاون اور سرجانی ٹاون 4 بی
میں 2 مدارس کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کےحوالے سے
نکات بتائے۔
رمضان ڈونیشن کے حوالے سے بھرپور کوشیش کرنے اور ہدف پورا
کرنے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے مدرسات کو تعلیمی معیار مزید بہتر کرنے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ
المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں مدنی
مشورے کاانعقادہوا جس میں ساوتھ زون سرجانی کابینہ تا علاقہ اور مدرسات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح مشاورت ذمہ دار اور کراچی ریجن
کی اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے نظام کاجائزہ لیتے ہوئے شعبے میں بہتری کے حوالے سے نکات بتائے
اور اچھی کارکردگی والی اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔
نیز طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کو
مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور نئے مدارس
کے آغاز اور ان میں تدریس کا بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

دعوتِ اسلامی کے کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاری میں یادِ رمضان اجتماع کا
انعقاد ہواجس میں تقریبًا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’یاد رمضان ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور معتکف اسلامى بہنوں
کو دعوتِ اسلامی کے دینى کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار
کیا۔
.jpeg)
28
مئی 2021ء کو سندھ سیکرٹریٹ کا شیڈول ہوا جہاں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے عبد الرشید سولنگی سیکرٹری لیبر اینڈ
ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، احسان اللہ لغاری ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، رحیم اللہ بخش المانی
کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری لیبر اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ، پرویز مغل سیکشن آفیسر
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شخصیات سے
ملاقات کی۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں ۔
دعوتِ اسلامی کے دینی ، تعلیمی، تبلیغی، رفاہی اور خدمت خلق کے مختلف شعبہ جات کے
بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر
سیکریٹری صاحب کو انگلش ماہنامہ فیضان مدینہ کا تحفہ دیا اورمدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے 2 ہفتے بعد وزٹ کا ارادہ ظاہر کیا۔ دیگر افسران واسٹاف کو
رسائل دیئے گئے نیز ذمہ داران کو مدنی
قافلے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی صدر کابینہ میں تربیتی سیشن
کاانعقادہوا جس میں کم و بیش 15 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
سطح غسل میت ذمہ داراسلامی بہن نے میت کو
غسل دینے ، کفن پہنانے، بچھانے ،کفن کاٹنے کا عملی طریقہ بتایا اور اس کے
علاوہ متفرق مدنی پھول سمجھاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو کتاب تجہیزوتکفین کا طریقہ مطالعہ کرنے ، کفن دفن ٹیسٹ دینے اور اس شعبے پر اپنی
خدمت پیش کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
گزشتہ دنوں نوبل اکیڈمی کوچنگ سینٹر میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نوبل
اکیڈمی کی انچارج اسلامی بہن سے ملاقات کى اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے ماہانہ شخصیات اجتماع ميں شرکت کرنے کاذہن دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ مدنی رسائل کا تحفہ پیش کیا جس پر
انہوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں لیاری کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں شعبہ تعلیم ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ
تعلیم کے کام کو مضبوط کرنے کا بہترین طریقہ بیان کیا اور مشاورتوں کی تقرریاں مکمل کرنے کےاہداف دیئے
اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیا جس
پر مشاورتوں کی اسلامی
بہنوں نے مدنی پھولوں پر عمل کرنے کی نیتوں
کااظہار کیا۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے تحت گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں رکن عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبہ میں بہتری کے حوالے سے
نکات بتائے اور کارکردگی مضبوط کرنے کاذہن دیتے ہوئے ماتحت اسلامی بہنوں کو وقت
دینے اور انکی تربیت کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے۔
حیدرآباد ریجن میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے حوالے سے مدنی مشورہ
.jpeg)
ماہنامہ فیضان
مدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27 مئی
2021ء بروز جمعرات حیدرآباد ریجن میں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے
کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن
ذمہ داران نے شرکت کی۔