لاہور پریس کلب کے نائب صدر، لاہور رنگ چینل کے سینئر صحافی سلمان قریشی سے ملاقات

میڈیا ڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021ء بروز منگل لاہور جنوبی زون میں رکن مجلس و لاہور جنوبی
زون ذمہ دار محمد شہزاد عطاری مدنی نے لاہور پریس کلب کے نائب صدر، لاہور رنگ چینل
کے سینئر صحافی سلمان قریشی سے ملاقات کی۔
نواب شاہ زون، ٹنڈو آدم، مہران پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی صحافیوں سے ملاقات

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مئی 2021ء
بروز پیر نواب شاہ زون، ٹنڈو آدم، مہران پریس
کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا
سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
دنوں ملتان ریجن میں دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی
دینی کاموں کےحوالے سے اپڈیٹ نکات
بتائے اور مدنی عملہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔

شعبہ تحفظ
اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مئی 2021ء بروز
بدھ کابینہ لاہور، ڈویژن امامیہ کالونی شاہدرہ مریدکے میں محمد نجف عطاری ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے جدول
کیا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ
داران و اہل علاقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
.jpeg)
رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

نگران شعبہ
اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کی ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کی عیادت
.jpeg)
نگران مجلس
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے نیو کراچی میں وسیم عطاری رکن زون ٹھٹھہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے حوالے سے
دعا بھی فرمائی ۔ اس موقع پر جمیل عطاری،فیضان عطاری اور رکن کراچی محمد عمران
عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں نگران
مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد عمران عطاری
کی ایک اسپیشل پرسنز شخصیت کے گھر پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ان کو دعوت
اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز کے متعلق آگائی فراہم کی اور مزید دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا ۔اس موقع پر محمد فیضان عطاری،عمران عطاری،عمیر عطاری
اور معاون رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:
محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں 27مئی2021ء بروز
جمعرات کو بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس
مشاورت نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے معیار کو
مضبوط کرنے، مدنی خبریں لینےکےحوالے سے نکات بتائےاور فنانس کے نظام کو مضبوط کرنے
، ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
.jpeg)
اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون، کابینہ نیو ملتان کی قاسمی مسجد میں نابینا بچوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران نابینا اسپیشل پرسنز قاری خالد عطاری نے بچوں کی تربیت فرماتے ہوئے علم دین
کے فضائل اور اس کو حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کے حوالے سے بزرگوں
کے اقوال بھی بیان فرمائے اور آخر میں انہوں نے بچوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔اس موقع پر رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی
بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےتحت گزشتہ
دنوں سکھر زون روہڑی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں پاکستان اصلاح
اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن
نے شعبہ کےحوالےسےاہم نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو جائزہ فارم سمجھاتے
ہوئے کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے
نیز نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کاذہن دیا۔
.jpeg)