مولانا محمد رفاقت علی جلالی صاحب کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
.jpeg)
نگینہ مسجد منڈی واربرٹن میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین کا مدنی مشورہ
.jpeg)
شعبہ مدرسۃ
المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 27مئی 2021 ء بروز جمعرات نگینہ مسجد منڈی واربرٹن میں رکن
کابینہ و ناظم مدرستہ المدینہ بالغان محمد
احمد رضا عطاری نے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین کا مدنی مشورہ لیا ۔
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام27 مئی2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک فرانس میں 7دن پر مشتمل ”فیضانِ
ایمانیات کورس“کا سلسلہ جاری ہے جس
میں کم و بیش 22 اسلامی بہنوں شرکت کررہی
ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کوعقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺکی سیرت کے واقعات ، صحابہ کرام علیھم الرضوان کے عشق
رسول ﷺپر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے کے طریقے پر عمل
کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام30 مئی2021ء کو ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 22 سلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”وقتِ نزع“ کے موضوع پر بیان کیااور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی
بہنوں کو ہر وقت اپنی آخرت کو یاد رکھنے اور نیکیوں بھری زندگی گزارنے کی ترغیب
دلائی۔
شعبہ علاقائی
دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے غسل میت و
کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں
کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے
ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔
یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام29 مئی2021ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”ایک زمانہ ایسا آئے
گا “کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری
کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام28 مئی2021ء کو آسٹریا
(Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 12
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ شب
و روز للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے
”وقت کی قدر“کے موضوع پر بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث کی روشنی میں وقت کی اہمیت بیان کی نیزاپنے وقت کو نیک اعمال میں گزارنے کا ذہن دیا۔
فقہ میں شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی
بہن نے جن کا وضونہ رہتا ہوان کے لئے 9 احکام کے موضوع پر نکات پیش کئے۔c
اسپین کے ڈویژن
بادالونا کے علاقے سانتا کلوما میں کفن
دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام27 مئی2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے سانتا کلوما (Santa
Coloma) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش16 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں
شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق
احکامات بھی بیان کئے۔
یکم جون2021ء
سے سویڈن میں”فیضان تجوید و نماز کورس “ کا آغازہونے جارہا ہے

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام یکم جون2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden) میں”فیضان تجوید و نماز کورس
“ کا آغازہونے جارہا ہے۔
اس کورس میں اسلامی بہنوں کو و ضو ، غسل کا
طریقہ ، نماز کے مسائل ، نماز کے
اذکار تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ اور دیگر
اہم شرعی مسائل وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ اس کورس کی مدت ایک ماہ ہے۔
داخلے
کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے جلد رابطہ کریں۔