دعوتِ اسلامی  کےزیر اہتمام 4اکتوبر 2021 ءبروز پیر حیدرآباد کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران، کابینہ مشاورت، ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے’’سستی کے نقصانات‘‘ کےموضوع پر بیان کیااور نیو تنظیمی تقرر ی فارم سمجھایا نیزمشاورت و ڈویژن کے شیڈول چیک کرتے ہوئے کلام کیااورتقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

٭دعوتِ اسلامی کے تحت 5 اکتوبر2021 ء بروز منگل کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ تا علاقائی سطح کی 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے ’’ شرعی پردے کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیااوراسلامی بہنوں کو کارکردگی فارم سمجھائے نیز انہیں کارکردگی شیڈول بر وقت دینے کی ترغیب دلائی اور تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا ۔علاوہ ازیں دینی کاموں کو بڑھانے کے اہداف بھی دیئے۔

٭04اکتوبر2021 ء کودعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی کے لئے کراچی ریجن میں مدنی مشورے کا انعقادکیا گیا جس میں ملک اور بیرون ملک سے ارکین عالمی مجلس اور مجلس بین الاقومی امورکی اراکین نے بذریعہ انٹر نیٹ شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ تعلیم کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بچیوں کے لئے ذہنی آزمائش کےپروگرام کے حوالے سے مشاورت کی اور باہمی مشاورت سےاس کے نکات بنائے ۔ان شاءاللہ جلد ہی اسکول کی بچیوں کے لئے ذہنی آزمائش کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ۔تاکہ چھوٹی عمر سے بچیوں میں علم دین حاصل کرنے کا شوق وجذبہ پیدا ہو ۔آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے سابقہ کارکردگی کا فالواپ کیا اور انفرادی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلائی ۔