دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ناظم
آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی کابینہ تا علاقہ سطح
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ ڈونیشن کی سیٹنگ کرنے ،رمضان میں نیوشخصیات میں جو کورس کروائےان
کےہاں ماہانہ ون ڈے سیشن یا دینی حلقے
کےلئے تیارکرنے کا ذہن دیا، اس کے علاوہ شخصیات میں رسالہ پڑھنے سننےاور مضبوط فالو اپ کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی فیضانِ مدینہ کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات
فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔اس اجتماعِ پاک میں صاحبزادیِ عطار
سلمھا الغفار نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ملیر میں 4 مقامات پر اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 46 اسلامی
بہنوں نےشرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے ”احترام مسلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک
اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے، روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے عاملاتِ نیک اعمال
بننے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کےشعبہ ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں کراچی ماڑی پور میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈونیشن بکس کابینہ تا ذیلی مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز تقرری
پر کلام کیا گیا اور ای رسید اکاؤنٹ کھلوانے نیز ای رسید پر وَرک کا طریقہ سمجھایا
گیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام کراچی بفرزون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون سطح
کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں
بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت
کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی ریجن
ساؤتھ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کراچی ریجن شارٹ کورسز مشاورت ذمہ داراسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
سابقہ جدول و ماہانہ کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
حوالے سے نکات بتائے اور نئے شروع ہونے
والے فیضان تجوید و نماز کورس کے نکات سمجھائے ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں ندیم ایڈوکیٹ کے اہل خانہ کے گھر دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن و
علاقہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوتِ اسلامی نے وضو کا طریقہ اور اس کے
مسائل پر بیان کرتے ہوئے دینی حلقے میں
شریک اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنےاور
مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ2 ملیر کابینہ
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں گلزارِ ہجری اور گلستان جوہر کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز شعبے کے دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی زون ایسٹ 2 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ و محفل نعت زون و ڈویژن سمیت
دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے کے حوالے سے
کلام کیا ۔
دعوت اسلامی کے
شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون اور ڈویژن تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔
زون
مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورگرمی سے بچنے کے نکات اور محفل میلاد کے نکات بیان کئے
نیز ہفتہ وار رسالہ ہر ذیلی میں کم از کم 12 بار پڑھنے کا ہدف بھی دیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز کے تحت گزشتہ
دنوں 3دن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا
جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری اور رکنِ شوریٰ عبد الحبیب عطاری نے بذریعہ آڈیو لنک بیانات کئے۔
اس کے علاوہ رکنِ عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بھی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور اصلاح اعمال سے متعلق نکات بتائے ، مزید شعبے کی مختلف ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی مختلف موضوعات (اصلاحِ نفس، گول سیٹ و تفتیش کے فوائد و نکات
،سیلف /ورک منیجمنٹ، کمپیوٹر و سافٹ وئیر سکلز) پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں
اسلام آباد ریجن و زون نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے آئندہ دینی کام کرنے سے
متعلق مدنی پھول دیئے اور اہداف بھی طے کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی
اچھی نیتوں کااظہار کیا۔