دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام27 مئی2021ء کو اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے سانتا کلوما (Santa Coloma) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح پر مقرر کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یکم جون2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک سویڈن( Sweden) میں”فیضان تجوید و نماز کورس “ کا آغازہونے جارہا ہے۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کو و ضو ، غسل کا طریقہ ، نماز کے مسائل ، نماز کے اذکار تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ اور دیگر اہم شرعی مسائل وغیرہ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔ اس کورس کی مدت ایک ماہ ہے۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں سے جلد رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مئی 2021ء کے آخری ہفتے   بیلجیم( Belgium) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خانہ کعبہ کی عظمت “کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے حکایات اور برکتیں بیان کیں نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام27 مئی2021ء کو   ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ”فیضان امام بخاری رحمۃ اللہ علیہکے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت مبارک اور ذوق عبادت کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز صحیح بخاری شریف کی بارگاہ رسالت میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے صحیح بخاری شریف کو پڑھنے سننے اور اس کا ختم کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ہالینڈ (Holland) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دین ہاگ (Den Haag)،روٹرڈیم (Rotterdam )اور ایمسٹرڈیم( Amsterdam) کی کم وبیش 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”شرم و حیا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اللہ پاک کی عبادت کرنے اور زندگی کے قیمتی وقت کو فضولیات اور فحش گوئی سے بچا کر اپنے اندر شرم وحیا اور نیک خصلتیں پیدا کر نے کا ذہن دیانیزاپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن میں مقامی زبان میں نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا آغاز ہوا جس میں مقامی زبان میں ہی مدنی قاعدہ اور اسلامی بہنوں کی نماز سے درجے کا آغاز کیا گیا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!5اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل اینڈ ساؤتھ  امریکہ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو مجلس مشاورت بنانے کا ذہن دیا تاکہ دینی کام مزید اچھے انداز سے کئے جا سکیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 مئی2021ء کو کینیڈا کے شہر سری اور ریجائنہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو”مکہ شریف کی شان و عظمت “ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے ذریعے روزانہ اپنے اعمال جائزہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ میں سننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقہ منعقد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت عام کرنے اورانفرادی کوشش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مئی2021ء کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا اور تربیتی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی مشورے کے حوالے سے کچھ مدنی پھول دئیے نیز آٹھ دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”ارشاداتِ امام احمد رضا“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار723 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 187، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 727، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 273، آئرلینڈ سے 88 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 472 بار اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا18ہزار470 بار رسالہ ”ارشاداتِ امام احمد رضا“ پڑھا یا سنا گیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کےدینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

442اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

390اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

458اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار611 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

909 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

540 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔