دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں مدنی صحافیوں کا مدنی حلقہ ہوا جس میں پریس کلب کے صدر سابق صدر، جنرل سیکرٹری، جنرل سیکرٹری، صدر جرنلسٹ یونین و پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں اسلامی بھائیوں کو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے آنے والی پریشانیوں صبر کرنے، ہمیشہ رب کا شکر ادا کرنے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ پر توکل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟“ پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے جبکہ پڑھنے، سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” اپنی پریشانی ظاہر کرنا کیسا؟ “ پڑھ یا سن لے، اُسے اپنی رِضا کے لئے مصیبتوں پر صبر اور بہت زیادہ اجر عطا کر اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے نبی حضرت ایوب علیہ السَّلام کا پڑوس نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

آڈیو میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 مئی 2021ء بروز  منگل لاہور جنوبی زون میں رکن مجلس و لاہور جنوبی زون ذمہ دار محمد شہزاد عطاری مدنی نے لاہور پریس کلب کے نائب صدر، لاہور رنگ چینل کے سینئر صحافی سلمان قریشی سے ملاقات کی۔

لاہور جنوبی زون ذمہ دارمحمد شہزاد عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف کروایا اور فیضان مدینہ جوہرٹاؤن کے وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ سمندری گنبد تحفے میں دیا۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام24 مئی 2021ء بروز پیر نواب شاہ زون، ٹنڈو آدم، مہران پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی صحافیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں میڈیا سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار محمد زوار عطاری نے بیان میں نیکی کی دعوت دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا۔ 12 دینی کاموں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر صحافیوں کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن میں دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ملتان دارالسنہ کی اسلامی بہنوں کودعوت اسلامی دینی کاموں کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے اور مدنی عملہ کے تقرر کے حوالے سے زون نگران اسلامی بہن کو اہداف دیئے ۔


شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مئی 2021ء بروز بدھ کابینہ لاہور، ڈویژن امامیہ کالونی شاہدرہ مریدکے میں محمد نجف عطاری ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے جدول کیا جس میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران و اہل علاقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محمد نجف عطاری ذمہ دار تحفظ اوراق مقدسہ نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے دینی کاموں کےحوالے سے بیان فرمایا۔ مدرستہ المدینہ فیصل پارک کے ناظم جناب عبدالمجید عطاری صاحب سے ملاقات کی۔ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف پیش کیا اور اوراق مقدسہ کے تحفظ کرنے کے فضائل بھی بیان کئے۔ اسلامی بھائیوں کو اس دینی کام کے لئے عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری رکن زون لاہور)

ایچ آر ڈیپارٹمنٹ (اجارہ) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مئی 2021 ء بروز بدھ دعوت اسلامی کو بطور اجیر جوائن کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے رضوی بلڈنگ فیضان مدینہ کراچی میں انڈکشن سیشن کا انعقادکیا گیا جس میں نئے جوائن کرنے والے اجیروں کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ ادارے کے اصول و قواعد کے بارے میں جامع آگاہی فراہم کی گئی ۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  25 مئی 2021ء کورکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے بذریعہ انٹرنیٹ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ایڈمیشن و فیس ڈپارٹمنٹ اور اوورسیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا نیز 26 مئی 2021ء کو ہند مشاورت کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں پچھلے مشورے کے اہداف پر کلام کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق گفتگو کی ۔

نگران مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے  نیو کراچی میں وسیم عطاری رکن زون ٹھٹھہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا بھی فرمائی ۔ اس موقع پر جمیل عطاری،فیضان عطاری اور رکن کراچی محمد عمران عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے کلفٹن میں نگران مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد عمران عطاری کی ایک اسپیشل پرسنز شخصیت کے گھر پر ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ان کو دعوت اسلامی اور شعبہ اسپیشل پرسنز کے متعلق آگائی فراہم کی اور مزید دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستگی کا ذہن دیا ۔اس موقع پر محمد فیضان عطاری،عمران عطاری،عمیر عطاری اور معاون رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں 27مئی2021ء بروز  جمعرات کو بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت  نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی خبروں کے معیار کو  مضبوط کرنے، مدنی خبریں لینےکےحوالے سے نکات بتائےاور فنانس کے نظام کو مضبوط کرنے ،  ڈونیشن کارکردگی میں بہتری کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ملتان زون، کابینہ نیو ملتان کی قاسمی مسجد میں نابینا بچوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران نابینا اسپیشل پرسنز قاری خالد عطاری نے بچوں کی تربیت فرماتے ہوئے علم دین کے فضائل اور اس کو حاصل کرنے میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کے حوالے سے بزرگوں کے اقوال بھی بیان فرمائے اور آخر میں انہوں نے بچوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔اس موقع پر رکن زون ملتان مولانا آصف مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)