دعوت ِاسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کےتحت  گزشتہ دنوں سکھر زون روہڑی میں اصلاح اعمال اجتماع کاانعقادہوا جس میں پاکستان اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کےحوالےسےاہم نکات بتائےاور ذمہ داراسلامی بہنوں کو جائزہ فارم سمجھاتے ہوئے  کارکردگی جدول و ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز نیک اعمال رسالہ پر عمل کرنے کاذہن دیا۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شجاع آباد زون، ڈویژن جلال پور پیر والا میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کا اجتماع ہوا جس میں رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف مدنی نے اشاروں کی زبان میں امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی دینی خدمات کے موضوع پر بیان فرمایا۔بعد اجتماع مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کو نماز کا پریکٹیکل کروایا گیا۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے   تحت گزشتہ دنوں پاکستان کی تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبہ کی کارکردگی تیار کرنے کا طریقہ سمجھایا اور مدنی کام مضبوط کرنےکےحوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حیدرآباد ، ریشم بازار میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار و دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ اسلامی کے  شعبہ اصلاح اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ ڈویژن اور علاقہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو کارکردگی وصول کرنے کے حوالے سے معلوماتی نکات بتائے جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے کارکردگی کو اچھے انداز میں پُر کرنے ، کارکردگی وقت پر دینے کی نیتیں بھی کیں ۔


 دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت اپریل 2021ء کی کارکردگی درج ذیل ہے۔

یومِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90

ایامِ قفلِ مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :20

ماہ کی پہلی پیر شریف کو خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے،سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 100

اس ماہ 7،8 روزے رکھ بہتر کارکردگی حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52

اس ماہ میں 4اور 5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

اس ماہ میں تقسیم ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 708

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 838

مدنی بیٹی بننے کی سعادت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :12

7مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات منعقد ہوئےجس میں تقریباً 90 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سکھر شہر میں حیدر آباد ریجن کے تاجران ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں شرکا کو نیکی کی دعوت کی اہمیت پر نکات دیتے ہوئے شرکا کو ذہن دیا کہ تاجروں میں زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا جائے۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان) 

 دعوت ِاسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ 2 اور لیاقت آباد کابینہ میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ایسٹ 2 زون اور لیاقت آباد کابینہ و ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر ماہ ماہانہ کارکرگی وقت پر لینے ،کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں سے وصول کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی قائد آباد جامعۃ المدینہ اصحابِ کہف میں مدنی مشوہ ہوا جس میں تقریباً 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورےمیں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرے سننے کی اہمیت بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور عاملات نیک اعمال کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا نیز تقرری جلد مکمل کرنے کاہدف بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن ساؤتھ زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کارکردگی، ماہانہ شخصیات اجتماعات، مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے اور درس اجتماعات کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں ایس ۔ ایچ ۔ او اورسابقہ انسپیکٹر کے اہل خانہ میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔ ذمہ داراسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے ،مدنی مذاکرہ سننے، مدنی چینل دیکھنے، کیڈز مدنی چینل اپنے بچوں کو دیکھانے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان المبارک 1442ھ میں کراچی ریجن میں 1ہزار11 مقامات پر کورس فیضان تلاوت قراٰن کا انعقاد ہواجن میں 15ہزار 625 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا۔

کورس میں روزانہ ڈیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ ہوا۔