26 مئی بروز بدھ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوری حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی
بہنوں کے شعبے مکتبۃ المدینہ کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں اس شعبے میں نظام کو منظم کرنے اور مزید بہتری لانےکے حوالے گفتگو فرمائی۔
اس
مشورے میں نگران شعبہ مکتبۃ المدینہ مطیع الرحمن عطاری اور نگران اسلامی بہن کے مَحْرَم
اسلامی بھائی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، کراچی )
26 مئی کے روز عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں دعوت
اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)کا مدنی مشورہ ہوا جس میں المدینۃ العلمیہ میں
قائم تمام ذیلی شعبہ جات کے ذمہ داران، ناظمِ علمیہ، اراکینِ مجلس اور متعلقہ شعبے
کے رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے علمی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا
کی رہنمائی فرمائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے
حکمتوں بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائے۔
سلنڈر پھٹنے کے سبب لیاقت آباد میں افسوس ناک واقعہ، دو افراد انتقال کرگئے
چند
روز قبل کراچی کے علاقےلیاقت آباد میں واقع چار منزلہ عمارت میں ایک افسوس ناک
واقعہ پیش آیاجہاں عمارت کے چوتھے فلور میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں آٹھ سالہ
بچے سمیت ایک راہ گیر کا انتقال ہوگیا جبکہ
خاتون سمیت چھ بچے جھلس کر زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لئےسول اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
انتقال
کرجانے بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ بچہ عید منانے کی غرض سے لیاقت آباد آیا ہوا
تھا۔
حدیث
پاک میں آتا ہے کہ"اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے
مصیبت میں مبتلا فرمادیتا ہے"۔ (صحیح بخاری، حدیث 5645)
لہذا
ہمیں چاہیئے کہ ہم مصیبت پر صبر کرکے اپنی دنیا و آخرت بہتر بنائے۔
اللہ
پاک سے دعا ہے کہ وہ اس واقع میں انتقال کرجانے والوں کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں
کو صحتیابی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کراچی کےعلاقے ولیکا میں بھی درجہ دورۃ الحدیث شریف
کاآغاز ،مفتی حسان عطاری نے افتتاح فرمایا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ درسِ نظامی یعنی عالم
کورس والے طلبائے کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کے علاوہ اس سال کراچی کے ایک اور علاقے سائٹ ایریا ولیکا میں قائم
جامعۃ المدینہ فیضان غوث الاعظم میں بھی درجہ دورۃ الحدیث شریف کا آغاز کردیا گیا۔
شعبے کے ذمہ داران کی جانب سے جب اس کی اطلاع امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دی
گئی تو امیر اہلِ سنت نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےشعبے کے
ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دورۃ الحدیث شریف داخلہ لینے والے طلبہ کی
رہنمائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔
آڈیوپیغام امیر اہلِ سنت:
سبحان
اللہ الحاج سید ساجد شاہ صاحب نے بڑی پیاری خوشخبری دی کہ ولیکا میں دورۃ الحدیث
شریف کا درجہ شروع ہورہا ہے۔ سبحان اللہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو، میرے مدنی بیٹوں!
جن کو داخلہ یہاں پر ملے، دل لگاکر پڑھنااور جتنا حدیث پاک کا ادب
کریں گےاستاذ الحدیث کا بھی احترام کریں گے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اتنی آپ کو برکتیں ملیں گی،ثواب کی نیت رکھنا۔
آپ کےاساتذۂ کرام اللہ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان آپ کو سیکھائیں گے۔ اسکی کتنی اہمیت ہے
یہ ایک مسلمان کا دل جانتا ہے۔
اس
پرمسرت موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی ، اساتذہ و طلبائے کرام،
اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ کے
ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مفتی
محمد حسان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے فرمایاکہ علما نے یہ ادب
لکھا کہ جس کے لئے ممکن ہواسے چاہیئے کہ وہ استاد کے قریب سے قریب بیٹھے، علم کی
مجلس کے اندر علم بیان کرنے والےکے قریب سے قریب بیٹھےاس لئے کہ ایک تو اس میں ادب
ہےکہ بندہ قریب بیٹھے گا تو وہاں توجہ کے ساتھ سنے گا،
دوسرا بعض اوقات بہت ساری باتیں وہ ہوتی ہیں کہ جو صرف زبان سے نہیں سمجھی جاتی اس
میں اشارہ ٔ مفہمہ ہوتا ہے، سمجھانے والا اشارہ ہوتا ہے جب وہ ساتھ ساتھ اشارے
ہوتے جاتے تو بات سمجھ آتی چلی جاتی ہےتو آپ قریب بیٹھیں گے تو فائدہ ہوگا۔
اس
موقع پر ناظم جامعۃ المدینہ محمد شیراز عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ اس دورۃ الحدیث
شریف میں تقریباً 100 طلبہ پڑھنے کی سعادت
حاصل کریں گے۔
حاجی عبید رضا عطاری کے گھر حضرت سیدنا امیر حمزہ کے لئے
ایصالِ ثواب کا اہتمام
15 شوال المکرم
1442ھ بمطابق 26 مئی 2021ء کی شب شہیدانِ جنگ اُحد اور بالخصوص سید الشہداء حضرت
سیدنا امیر حمزہ رضی
اللہ عنہم کے ایصالِ ثواب کے لئے مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مُدَّظِلُّہُ
الْعَالِی کی رہائش گاہ پر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
جانشین
امیر اہلِ سنت نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ شہدائے کرام رضی اللہ عنہم کو ایصالِ ثواب کیا اور بلندیِ درجات
کے لئے دعائیں کیں۔
حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ الہ یار زون میں اسلامی
بہن کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ الہ
یار زون میں اسلامی بہن کے انتقال پر تعزیت کاسلسلہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے مرحومہ کے لواحقین کو میت کی قضا نماز اور روزوں کا فدیہ ادا کرنے کا ذہن دیا
جس پر گھر والوں نے میت کے نماز روزوں کی
فدیہ ادا کرنے کی نیت پیش کی ۔ آخر میں انہیں میت کے ایصال ثواب کا ذہن دیتے ہوئے
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کے تحت کچھ دن قبل پاکستان گجرات میں ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں محفلِ نعت
کا انعقاد ہوا جس میں رکن عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے بیان
کیا ۔
محفل ِنعت میں شریک اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری اور والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات میں داخلہ لے کر اپنے قرآن کو درست کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر سلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں قصور زون
میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں فیروزپور کابینہ نگران اور کابینہ مشاورت ،
ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے جدول اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے اوراسلامی بہنوں کی دل جوئی کے لیے تحائف بھی دیئے جس پر سلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن شیخوپورہ کابینہ میں بذریعہ کال
غسلِ میت کی تربیت کاسلسلہ ہوا جس میں 60 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
اسلامی بہن نے غسل میت کا طریقہ ،کفن
بچھانے اور کفن پہنانے کا طریقہ سمجھایا نیز اسراف اورمستعمل پانی کے مسائل
سمجھائے جبکہ اس کے دیگر احکامات سیکھائے جس
پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے
ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ دینےکی نیت بھی پیش کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں
اطراف پروا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون سطح مدرستہ المدینہ
بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون سطح
شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کےحوالے سے
نکات بتائے اور کارکردگی فارم و کارکردگی جدول
سمجھایا نیز مدرسۃ
المدینہ بالغات کی کابینہ ذمہ داراسلامی
بہن نے 26 جون کو مدرسۃ المدینہ بالغات کہولنے اور یکم جون کو 26 دن کے مدنی قاعدہ
کورس شروع کرنے کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوت ِاسلامی کے تحت گزشتہ دنوں اطراف پرواکابینہ میں
مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں اطراف پرواکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سےنکات بتائے اور 3 نیو
ڈویژن نگران کا تقرر کیا نیز ان ڈویژن میں
کام شروع کرنے کے اہداف دیئے جبکہ نیو مقرر ہونے والی ذمہ دراسلامی بہنوں کی تربیت بھی کی جس پر اس کابینہ کی ذمہ دراسلامی بہنوں نے 26
جون 2021 ءتک 9 اجتماع شروع کرنے کے اہداف لئے ۔
نیز اسلامی بہنوں کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں ڈونیشن بکس زون مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن بکس کے حوالے سے نکات بتائے اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز کارکردگی جدول بھی سمجھایا ۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں ڈویژن کاہنہ نو میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی ریجن ذمہ
دار اسلامی بہن نے شعبہ اصلاحِ اعمال کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائے
اور ہفتہ وار ماہانہ کارکردگی کو بروقت
جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی
بہنوں نے کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں ۔