میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، کے پی کےمیں رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور رکن پشاور زون محمد معطر علی نے اپردیر پریس کلب میں جمیل خان روغانی فنانس سیکرٹری اپردیر پریس کلب اور دیگر صحافیوں سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں معلومات دیں اور FGRF کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔